ETV Bharat / bharat

مفت کالنگ، کے لیے عدالت میں عرضی

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 4:54 PM IST

ایڈووکیٹ منوہر پرتاپ نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کو روکنے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران مفت اور لامحدود کالنگ اور ڈیٹا کے استعمال کی سہولتوں کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی۔

مفت کالنگ، کے لیے عدالت میں عرضی
مفت کالنگ، کے لیے عدالت میں عرضی

عرضی گزار کے مطابق لاک ڈاون کی توسیع کو دیکھتے ہوئے یہ درخواست عدالت سے کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہیکہ حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر مسدود کردہ لاک ڈاؤن کو بدھ کے روز 3 مئی تک بڑھا دیا ۔

ایڈووکیٹ منوہر پرتاپ نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کو روکنے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران مفت اور لامحدود کالنگ اور ڈیٹا کے استعمال کی سہولتوں کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی۔

اس موقع پر عرضی گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ موجودہ بحران کو دیکھتے ہوئے حکومت کو یہ ہدایت دی جائے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران راحت فراہم کرنے ،مفت ،ان لمیٹیڈ کالنگ، اور ڈیٹا کی مفت سہولت صارفین کو فراہم کرے۔

لاک ڈاون میں رشتہ دار اور دوست احباب کی خیر خیریت کا واحد ذریعہ فون اور انڑنیٹ رہ گیا ہے، کیونکہ بہت سارے لوگ اپنے گھر اور اپنے وطن جانے سے مجبور ہیں اور بہت سارے بے روزگار ہیں، ان حالات میں کمیونکیشن کو بحال رکھنا اور اسے مفت کرنا موجودہ وقت میں حکومت کی ایک اہم ذمہ داری مانی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.