ETV Bharat / bharat

جے ای ای ، نیٹ کے امتحان کی تاریخ کا 5 مئی کو اعلان

author img

By

Published : May 4, 2020, 12:36 AM IST

انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال’نشنک‘پانچ مئی کو ملک بھر کے طلبہ سے وبینار کے ذریعہ سے بات چیت کریں گے جس میں وہ کورونا کے بحران کے دوران ان کے من میں آئے سوالوں کے جواب دیں گے اور جے ای ای اور نیٹ کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان بھی کریں گے۔

جے ای ای ، نیٹ کے امتحان کی تاریخ کا 5 مئی کو اعلان
جے ای ای ، نیٹ کے امتحان کی تاریخ کا 5 مئی کو اعلان

مسٹر نشنک نے ویبینار مکالنے کے سلسلے میں اطلاع دیتے ہوئے اتوار کو کہا،’’یہ وقت بہت اہم ہے جہاں ہمیں نہ صرف یہ دھیان رکھنا ہے کہ طلبہ کی پڑھائی کا نقصان نہ ہو بلکہ اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا ہے کہ وہ انسانیت کےلئے مضبوط رہیں۔اس سلسلے میں وزارت نے بہت سے منصوبے چلائے ہیں اور طلبہ کو وقت وقت پر ان کے بارے میں مطلع کرایا گیا ہے۔

میں ایک بارپھر سبھی طلبہ سے اور گارجین سے اپیل کروں گا کہ وہ ان منصوبوں کا فائدہ اٹھائیں اورجس صبر کے ساتھ ابھی تک لاک ڈاؤن پر عمل کیا ہے اسی کے ساتھ کچھ دن اور ملک کے مفاد میں اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے رہیں۔‘‘

جے ای ای ، نیٹ کے امتحان کی تاریخ کا 5 مئی کو اعلان
جے ای ای ، نیٹ کے امتحان کی تاریخ کا 5 مئی کو اعلان

مرکزی وزیر طلبہ کے سوالوں کے جواب دینے علاوہ انسانی وسائل کی وزارت کے ذریعہ چلائی جارہی آن لائن ایجوکیشن کے لئے مختلف مہمات اور منصوبوں کے بارے میں سبھی کو مطلع کرائیں گے اور انہیں اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کےلئے تحریک دیں گے۔اس کے پہلے مسٹر نشنک ویبینار کے ذریعہ سے 27 اپریل کو گارجینوں سے بات چیت کر چکے ہیں جس میں ملک بھر سے 20 ہزار سے زیادہ گارجیوں نے حصہ لیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ مئی کو طلبہ سے بات چیت کے دوران وہ جے ای ای اور نیٹ جیسے امتحانات کی تاریخوں کا بھی اعلان کریں گے جس سے طلبہ میں امتحانات کے سلسلے میں دور ہوجائے اور وہ اپنی تیاری مناسب انداز میں کرسکیں۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.