ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر کوآپریٹیو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ بند

author img

By

Published : Oct 17, 2019, 1:09 PM IST

Updated : Oct 17, 2019, 3:18 PM IST

حکومت نے بدھ کے روز مشکلات سے دو چار جموں و کشمیر کوآپریٹیو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ کو 30 سالوں کی خدمات کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جموں و کشمیر کوآپریٹیو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ بند

حکومت نے بدھ کے روز مشکلات سے دو چار جموں و کشمیر کوآپریٹیو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ کو 30 سالوں کی خدمات کے بعد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جموں اینڈ کشمیر کوآپریٹیو سوسائٹیز کے رجسٹرار نے فیڈریشن کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔

جموں و کشمیر کوآپریٹیو سوسائیٹیز ایکٹ 1989 کی ذیلی دفعہ47 کے سکشن (1) کے ذریعہ حاصل شدہ اختیارات کے تحت فیڈریشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکومت نے سن 2017 میں ایک مینیجنگ کمیٹی قائم کی تھی جو نقصانات سے دو چار اس فیڈریشن کے معاملات کو سمجھ سکے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے اس فیڈریشن کو ختم کئے جانے کے باوجود اس فیڈریشن کے 200 ملازمین کی خدمات کا تحفظ کیا جائے گا۔

فیڈریشن کا نقصان مجموعی طور پر 67 کروڑ سے زیادہ ہے۔ حکومت نے 224 ملازمین کے لیے ایک رضاکارانہ ریٹائیر منٹ اسکیم پر کام کیا ہے۔ دوسری صورت میں ان ملازمین کا روزگار بری طرح متاثر ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 17, 2019, 3:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.