ETV Bharat / bharat

سچن کی کچھ کہی کچھ ان کہی داستان

author img

By

Published : Apr 24, 2019, 11:42 AM IST

افسانوی بلے باز اور کرکٹ کے ' خدا' کہے جانے والے بلے باز سچن تیندولکر کی آج 46 ویں سالگرہ ہے

افسانوی بلے باز اور کرکٹ کے ' خدا' کہے جانے والے بلے باز سچن تیندولکر کی آج 46 ویں سالگرہ ہے۔

سچن رمیش تیندولکر، یہ وہ نام ہے جس سے ہر بھارتی باشندہ آشنا ہے، نا صرف ملک بلکہ بیرون ممالک میں بھی اس نام اور اس شخصیت کے دیوانے موجود ہیں۔

جی ہاں ہم بات کررہے ہیں بھارت کے افسانوی کرکٹر اور کرکٹ کے بھگوان کہلانے والے سچن تیندولکر کی۔

سچن رمیش تیندولکر
سچن رمیش تیندولکر

آج 24 اپریل کو سچن تیندولکر کی یوم پیدائش ہے وہ 24 اپریل سنہ 1973 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔

راجاپر کے مراٹھی برہمن خاندان میں پیدا ہوئے سچن کا نام ان کے والد رمیش تندولکر نے اپنے چہیتے موسیقار سچن دیو برمن کے نام پر رکھا ہے۔

ان کے بڑے بھائی اجیت تندولکر نے انہیں کرکٹ کھیلنے کے لیے حوصلہ افزائی کی تھی۔

سچن کے ایک بھائی نتن تندولکر اور ایک بہن ہے۔

سنہ 1995 میں سچن تندولکر کی شادی انجلی تندولکر سے ہوئی۔

افسانوی بلے باز اور کرکٹ کے ' خدا' کہے جانے والے بلے باز سچن تیندولکر کی آج 46 ویں سالگرہ ہے
افسانوی بلے باز اور کرکٹ کے ' خدا' کہے جانے والے بلے باز سچن تیندولکر کی آج 46 ویں سالگرہ ہے

سچن نے شاردا آشرم وديامندر میں اپنی تعلیم مکمل کی، اور وہیں پر انہوں نے انسٹرکٹر (کوچ) رماكانت آچریكر کے کی نگرانی میں اپنے کرکٹ زندگی کا آغاز کیا۔

سچن کرکٹ کی تاریخ میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ بھارت کے سب سے اعلی شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازے جانے والے سب سے پہلے کھلاڑی اور سب سے کم عمر کے شخص ہیں۔

جبکہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ واحد کرکٹ کھلاڑی ہیں۔

سنہ 2008 میں وہ پدم وبھوشن سے نوازے جا چکے ہیں۔

سنہ 1989 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد وہ بلے بازی میں کئی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔

انہوں نے ٹیسٹ اور یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنائی ہے۔

وہ ٹیسٹ اور یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں 14000 سے زیادہ رن بنانے والے وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔

سچن رمیش تیندولکر
سچن رمیش تیندولکر

سچن نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ سنہ 1989 میں پاکستان کے خلاف کراچی میں کھیلا تھا۔

نوجوانی میں سچن اپنے کوچ کے ساتھ مشق کرتے تھے، اور ان کے کوچ اسٹمپ پر ایک سکہ رکھ دیتے اور جو گیندباز سچن کو آؤٹ کرتا، وہ سکہ اسی کو ملتا تھا اور اگر سچن بغیر آؤٹ ہوئے پورے وقت بلے بازی کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ سکہ ان کا ہو جاتا تھا۔

سچن کے مطابق اس وقت جیتے گئے وہ 13 سکے آج بھی انہیں سب سے زیادہ عزیز ہیں۔

نومبر 2013 میں ممبئی میں سچن کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے عزم کے بعد ہی بھارتی حکومت نے بھی انہیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن دینے کا اعلان کر دیا۔
جبکہ 4 فروری 2014 کو صدر پرنب مکھرجی نے صدارتی محل میں منعقد تقریب میں ان کو بھارت رتن سے نوازا گیا، 40 برس کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ سب سے کم عمر کے شخص اور سب سے پہلے کھلاڑی ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے یہ اعزاز کھیل کے میدان میں نہیں دیا جاتا تھا لیکن سچن کو یہ اعزاز دینے کے لیے قوانین میں تبدیلی کی گئی تھی۔

اسی کے ساتھ سچن تیدولکر راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد کرکٹ کھلاڑی ہیں۔

سچن رمیش تیندولکر
سچن رمیش تیندولکر

یوں تو سچن تیندولکر نے بے شمار ریکارڈز بنائے ہیں ان کے چند ریکارڈز پر ایک نظر۔

میر پور میں بنگلہ دیش کے خلاف 100 ویں سنچری
یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی۔
یک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ (18000 سے زیادہ) رنز
یک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ 49 سنچری۔
یک روزہ بین الاقوامی ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ رن۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ (51) سنچری
آسٹریلیا کے خلاف 5 نومبر 2009 کو 175 رن کی اننگ کے ساتھ یک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں 17 ہزار رن پورے کرنے والے پہلے بلے باز بنے
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ۔
ٹیسٹ کرکٹ 13000 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز
یک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز
یک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ
بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ 30000 رنز بنانے کا ریکارڈ

Intro:Body:

news


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.