ETV Bharat / bharat

کورونا: لوگوں کی عادات میں بڑی تبدیلیوں کے آثار

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 1:42 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلنے سے ایک بار پھر دنیا میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے، جس نے لوگوں کے روزمرہ کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

کورونا: لوگوں کی عادات میں بڑی تبدیلیوں کے آثار
کورونا: لوگوں کی عادات میں بڑی تبدیلیوں کے آثار

کرونا وائرس سے بچنے کے لئے کئے گئے لاک ڈاؤن کو کئی چیزوں سے منسلک کیا جارہا ہے۔ ایک طرف محکمہ ٹرانسپورٹ کو سفر نہ ہونے کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہیں دوسری طرف اس کے کچھ مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔

کورونا: لوگوں کی عادات میں بڑی تبدیلیوں کے آثار
کورونا: لوگوں کی عادات میں بڑی تبدیلیوں کے آثار

کورونا وائرس کی وبا کے دوران دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے۔ جس سے لوگ اپنے گھروں پر ہی رہنے پر مجبور ہیں۔

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نے لوگوں کی سفری عادات کو بڑی حد تک تبدیل کردیا ہے۔ کسی بھی دوسرے شعبے کی طرح، ٹرانسپورٹ کے شعبے نے بھی دنیا کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔ اس بار کورونا کی وبا نے ٹرانسپورٹ کی صنعت کو کساد بازاری کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

طویل عرصے سے لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کی عادات تبدیل ہو رہی ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلنے سے ایک بار پھر دنیا میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے، جس نے لوگوں کے روزمرہ کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

لوگوں کی عادات میں تبدیلی

  • سفر کی عادات ہمیشہ کے لئے تبدیل ہوسکتے ہیں ۔
  • کورونا وائرس کی اس لڑائی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال اسی وقت کررہے ہیں جب سفر بہت ضروری ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ریل اور بس سروس کافی حد تک متاثر ہو رہی ہے۔
  • خالی سڑکیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ نجی گاڑیوں کی نقل و حرکت میں بہت زیادہ کمی ہے۔
  • کورونا وائرس نے شہری زندگی کے ساتھ ساتھ دیہی زندگی کو بھی غیر مستحکم کردیا ہے۔
  • حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ'ہاٹ اسپاٹ' علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ اٹلی کے میلان اور لمبارڈی میں 86 فیصد، میڈرڈ میں 84 فیصد اور نیو یارک سٹی میٹرو میں 54 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

معاشرتی دوری کو اہمیت

یہچین میں دیکھا گیا تھا کہ ہوم ڈیلیوری کافی ترجیح دی جا رہی ہے۔ جیسا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ معاشرتی دوری کو اہمیت دے رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کا استعمال

لاک ڈاؤن کے دوران حکومت لوگوں کو انٹرنیٹ پر ٹی وی شوز اور مختلف پروگرام دیکھنے کی صلاح دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.