ETV Bharat / bharat

پلازمہ دینا تبلیغی جماعت کی قابل تقلید نظیر: ظفراسلام

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 1:39 PM IST

بی جے پی کے ترجمان ظفر اسلام نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے صحتیاب کورونا متاثرین کی طرف سے کورونا کے دیگر متاثرین کو اس وبا کی زد سے باہر نکالنے کیلئے اپنی مرضی سے اپنا پلازمہ دینے کا فیصلہ عین اسلامی تعلیم کی ترجمانی کرتا ہے۔

پلازمہ دینا تبلیغی جماعت کی قابل تقلید نظیر: ظفراسلام
پلازمہ دینا تبلیغی جماعت کی قابل تقلید نظیر: ظفراسلام

انہوں نے کہا کہ کورونا کی زد میں آنا مکمل طور پر کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن اپنا خون پلازمہ عطیہ کرنا مکمل طور پر متاثرین کا اپنا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت والوں کے اس قابل ستائش اقدام کو تسلیم کرنا چاہئے جنہوں نے اپنی مرضی سے اپنا پلازمہ عطیہ کیا۔

اس سے دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب ملے گی، انہوں نے اس اقدام کو ملک کے ہر شہری کی جانب سے لائق ستائش قرار دیا، ظفر اسلام نے کہا کہ کورونا کسی کو اس کے رنگ، نسل اور ذات و مذہب کی پہچان کے ساتھ زدمیں میں نہیں لیتا بظاہر اسی ادراک کے ساتھ تبلیغی جماعت والوں نے بلا امتیاز ملک کے کورونا متاثر شہریوں کو اپنا پلازمہ دیکر ملک میں قابل تقلید نظیر قائم کی ہے۔

قبل ازیں نئی ملی نسل کی عصری تربیت کیلئے معروف مولانا فضل الرحیم مجددی نے بھی کورونا سے تحفظ کے بیشتر سائنسی اقدام کو عین اسلامی تعلیم کے مطابق گردانا تھا اور ملت اسلامیہ ہند سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی تمام تر عبادات کو سر دست اپنے گھروں تک محدود رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.