ETV Bharat / bharat

ایران: گیس رساؤ سے میڈیکل سنٹر میں دھماکہ، 19 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 8:46 AM IST

ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ' میڈیکل سنٹر میں مزید دھماکے ہوسکتے ہیں، کیونکہ وہاں متعدد آکسیجن ٹینک رکھے ہوئے ہیں'۔

gas explosion at clinic in iranian capital kills 19
ایران: گیس رساؤ سے میڈیکل سنٹر میں دھماکہ

ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں واقع ایک طبی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

ایک علاقائی عہدیدار کے مطابق گیس کا رساؤ اس واقعے کا سبب بنا۔

ویڈیو

تہران کے پراسیکیوٹر علی القاسمہر نے بتایا کہ 'دھماکے میں 19 مرد و خواتین کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ گیس کے رساؤ کی وجہ سے آگ شدید طور پر بھڑک اٹھی'۔

جائے حادثے پر فائر فائٹرز کو روانہ کیا گیا اور وہ بہت دیر تک آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف رہے۔

القاسمہر نے یہ بھی کہا کہ 'چھ افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لئے تاجریش اسپتال منتقل کردیا گیا ہے'۔

ایرانی حکومت کی جانب سے اس حادثے کا ایک ایک ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ایک سے زائد دھماکے اور گہرے سیاہ دھویں کے شعلے اٹھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

آخر میں 10 ایمبولینسز کو جائے حادثے پر بھیجا گیا اور قریبی علاقہ میں الرٹ جاری کیا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ فائر فائٹرز قریبی عمارتوں سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.