ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا میں ریاستوں کو یکساں نمائندگی دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Nov 19, 2019, 1:55 AM IST

راجیہ سبھا میں سبھی ریاستوں کو یکساں نمائندگی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایوان میں مطابقت بنائے رکھنے کے لیے اراکین کو کام کاج کے تئیں سرگرم اور سنجیدہ ہونا ہوگا۔

راجیہ سبھا میں ریاستوں کو یکساں نمائندگی دینے کا مطالبہ

راجیہ سبھا کے 250ویں سیشن کے موقع پر ایوان میں ’بھارتی انتظامی نظم میں راجیہ سبھا کے کردار اور بہتری کی ضرورت پر خصوصی بحث‘ میں حصہ لیتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے کہا کہ راجیہ سبھا کا کام لوک سبھا میں کیے گئے کاموں کو منظوری دینا نہیں بلکہ اس میں عوام اور قومی مفادات کے مطابق بہتری لانا ہے۔

انہوں نے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے کام کاج کے طریقہ کار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا کا کام کاج کسی بھی قانون پر تفصیلی بحث کرنا اور اس میں بہتری لانا ہے۔ اگر کچھ غلط ہے تو اسے روکنا بھی راجیہ سبھا کی ذمہ داری ہے۔

رام گوپال یادو نے کہا کہ راجیہ سبھا کی تشکیل آبادی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ریاستوں کی نمائندوں سے ہونا چاہئے۔ ہر ریاست کو یکساں نمائندگی دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ریاستوں کے مفادات کو تحفظ دینے میں مدد ملے گی اور وفاقی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.