ETV Bharat / bharat

کرسمس تہوار امن و محبت کا پیغام دیتا ہے

author img

By

Published : Dec 25, 2019, 5:46 PM IST

عیسا ابن مریم کی ولادت کے موقع پر عالم بھر میں کرسمَس کا تہوار منایا جاتا ہے.کرناٹک کے شہر بنگلور کے گرجا گھروں میں بھی کثیر تعداد میں مسیحی برادران نے نہایت عقیدت مندی سے کرسمس منایا۔

کرسمس تہوار امن و محبت کا پیغام دیتا ہے
کرسمس تہوار امن و محبت کا پیغام دیتا ہے

کرسمَس تہوار کے موقع پر شہر کے گوڈ شیفرڈ گرجا گھر کے پادری فادر بینیڈکٹ نے ای ٹی وبھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ کرسمَس کا تہوار محبت بانٹنے اور امن و بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر بلا تفریق و مذہب تمام باشندوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے جیسے کہ عیسا ابن مریم کی تعلیمات ہیں۔

اس موقع پر مذہب اسلام سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن صوفی ولی با قادری بھی گوڈ شیفرڈ گرجا گھر میں موجود رہے اور انہوں نے مسیحی برادران کو کرسمَس کی مبارکباد پیش کی۔

کرسمس تہوار امن و محبت کا پیغام دیتا ہے

اس موقع پر صوفی ولی با قادری نے بتایا کہ بھارت دنیا بھر میں تنوع میں اتحاد کا ایک انوکھا نمونہ ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

کرسمَس کے اس موقع پر سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے گرشرن سنگھ بھی گوڈ شیفرڈ گرجا گھر میں تشریف لائے اور سبھی کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

کرسمَس کے اس موقع پر مختلف مذاہب کے پیروکاروں کا گوڈ شیفیرڈ گرجاگھر میں اتحاد کا مظاہرہ کیا جہاں سبھی نے ملک میں بھائی چارے و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.