ETV Bharat / bharat

غیراخلاقی سلوک کی بنیاد پر دو پادریوں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 2:16 PM IST

پادری فرن میتھیو ملاپیپلی اور جوزف پوتھوٹل پر 'جنسی زیادتی کے الزام' کی وجہ سے چرچ میں فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

catholic Church removes two priests for sexual abuse
غیراخلاقی سلوک کی بنیاد پر دو پادریوں کے خلاف کارروائی

کیرالہ کے ضلع کنور میں واقع تھیلیسیری کے آرک ڈائیسیسی سے تعلق رکھنے والے پادری فرن میتھیو ملاپیپلی اور جوزف پوتھوٹل کو جنسی الزامات کے تحت عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

کیتھولک چرچ نے چرچ کے قوانین کے مطابق ’غیر اخلاقی سلوک‘ کی بنیاد پر کیرالہ کے دو پجاریوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

چرچ کے تھیلیسیری آرک بشپ نے ان دونوں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

تھیلیسری آرک ڈائیسیسی نے اس کے ذریعہ جاری کردہ ایک وضاحتی نوٹ میں عوام سے معافی مانگ لی۔ اس کا کہنا ہے کہ ان کے ماننے والے اس عمل کو دیکھ کر خود بھی مرتکب ہوسکتے ہیں۔ اس لیے ان دو پادریوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے'۔

اس سے قبل اسی چرچ کی ایک خاتون کے ساتھ فرن میتھیو ملاپیپلی کی گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھیلیسری آرک ڈائیسیسی نے معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیا تھا۔

تھیلیسری آرچ بشپ نے اپنے اعلی عہدیداروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ فرن جوزف کے خلاف کارروائی شروع کریں۔ ان کا تعلق کسی بھی مکتب فکر سے کیوں نہ ہو'۔

پادریوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں ایک تفصیلی نوٹ ڈائی اوسی نے جاری کیا ہے۔

ان کے خلاف قانونی انکوائری اسی وقت سے شروع ہوگی جب متعلقہ پادریوں کو ان الزامات کے بارے میں معلوم ہوا۔

تھیلیسری آرک ڈائیسیسی حکام نے پیروکاروں کو یقین دلایا ہے کہ جلد ہی حقیقت سامنے آجائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.