ETV Bharat / bharat

سیمانچل کے لوگ درانداز نہیں ہیں: اویسی

author img

By

Published : Oct 26, 2020, 10:24 AM IST

بہار میں پورنیہ زون کے چار اضلاع پورنیہ، ارریہ، کشن گنج اور کٹیہار کو سیمانچل کا علاقہ کہا جاتا ہے، ووٹرز کی بات کی جائے تو یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور اس علاقے پر کانگریس کی پکڑ مضبوط رہی ہے۔

سیمانچل کی سرزمین سے مہینوں کے بعد ایک بار پھر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف آواز گونجتی نظر آئی، اتوار کے روز ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی انتخابی جلسے سے خطاب کے لیے امور اسمبلی حلقہ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر سے متعلق این ڈی اے اور عظیم اتحاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اویسی کے جلسے کے دوران وہاں موجود ان کے حامیوں نے 'دیکھو دیکھو شیر آیا' کے نعرے لگائے، سیمانچل کے مسلم ووٹروں کو مخاطب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اگر وزیر اعلی بھی اپیندر کشواہا بن جاتے ہیں اور سیمانچل کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو وہ سیمانچل کے پورے لوگوں کے ساتھ پٹنہ میں بیٹھ جائیں گے۔

اویسی نے کہا 'سیمانچل سمیت امور کی ترقی کے لیے ایم آئی ایم بہار کے انتخابی میدان میں آگیا ہے۔ سیمانچل کی ترقی یہاں کے عوامی نمائندوں کی وجہ سے نہیں ہوئی، آج بھی یہ علاقہ سڑکوں، تعلیم اور صحت سمیت دیگر ذرائع کی کمی کی وجہ سے پسماندہ ہے، روزگار کے مواقع نہیں ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ دوسری ریاستوں میں بھی کمانے جاتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'سیمانچل کے لوگوں کی پریشانیوں کے پیش نظر اختر الایمان اور تسلیم الدین کے صاحبزادے شاہنواز عالم سمیت دیگر امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ سیمانچل کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے یہ ضروری تھا کہ اے آئی ایم آئی ایم اپنے امیدواروں کو اسمبلی میں بھیجے۔'

انہوں نے مزید کہا 'پسماندہ سیمانچل کو ترقی کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے اختر الایمان کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر بہار اسمبلی میں پہنچنا ہوگا، جہاں پسماندہ غریب اور کمزور و ناتواں افراد کی سمیت سیمانچل کی فلاح و بہبود کے لیے آواز اٹھائی جاسکے۔

خیال رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم، بی ایس پی، آر ایل ایس پی اور دیگر جماعتوں کو شامل کر کے تشکیل دی گئی۔ محاذ نے بہار اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلی کے امیدوار کے طور پر آر ایل ایس پی کے سربراہ اپیندر کشواہا کو بنایا ہے۔ کس کے حق میں۔

بہار میں پورنیہ زون کے چار اضلاع پورنیہ، ارریہ، کشن گنج اور کٹیہار کو سیمانچل کا علاقہ کہا جاتا ہے، ووٹرز کی بات کی جائے تو یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور اس علاقے پر کانگریس کی پکڑ مضبوط رہی ہے، لیکن اس بار کانگریس کے ساتھ ساتھ آر جے ڈی اور جے ڈی یو کو بھی اے آئی ایم آئی ایم سے تشویش ہونے لگی ہے، گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بہار کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کر کے ایم آئی ایم کے حوصلے بلند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.