ETV Bharat / bharat

World Down Syndrome Day رامبن میں ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقعے پر آگاہی پروگرام

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 5:31 PM IST

ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقع پر آگاہی پروگرام کا انعقاد
ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقع پر آگاہی پروگرام کا انعقاد

ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقعے پر رامبن میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے سمینار اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ بیماری 23 کروموسوم کے مجموعے میں 21ویں کروموسوم کے نقلی شکل میں منتقل ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے یا پھر ماں یا باپ کی طرف سے فرٹیلائزیشن کے دوران یہ بیماری سال کے تیسرے مہینے میں ہوتی ہے۔

ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقع پر آگاہی پروگرام کا انعقاد

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں عالمی ڈاؤن سنڈروم ڈے منانے کے سلسلے میں کانفرنس ہال میتراہ میں ایک سیمینار و بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی ڈاؤن سنڈروم ڈے ڈسٹرکٹ سوشلویلفر افسر رامبن راہل گپتا کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں چیف میڈکل افیسر رامبن ڈاکٹر کمل زادو، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر سوشانت مہاجن اور ڈاکٹر تجمل نے بیماری کی وجوہات، علامات، تشخیص اور انتظام کے بارے میں سامین کو تفصیلی جانکاری دی۔

آشا ورکرز اور آنگن واڑی کارکنان کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ بیماری 23 کروموسوم کے مجموعے میں 21ویں کروموسوم کے نقلی شکل میں منتقل ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے یا پھر ماں یا باپ کی طرف سے فرٹیلائزیشن کے دوران یہ بیماری سال کے تیسرے مہینے میں ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے اس میں مبتلا ہونے کا شبہ ایک لڑکی کا بھی معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: World Down Syndrome Day 2023: عالمی سطح پر آج ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جارہا

اس موقع پر پروگرام میں موجود سبھی افراد نے عہد لیا کہ وہ اس بیماری میں مبتلا مریض کی تذلیل، امتیازی سلوک کو نظرانداز نہیں کریں گے اور مریض کو تمام طبی امداد اور کیریئر کے مواقع فراہم کریں گے۔ اس موقع پر محکمہ آیوش نے سامعین میں امیونو بڑھانے والی آیوش ادویات بھی مفت تقسیم کیں۔ مقامی لوگوں اور عوامی نمائندوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی بیداری پروگرام منعقد کرنے کا شکر یہ ادا کیا اور ہرسال اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی گزارش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.