ETV Bharat / bharat

India Vs New Zealand: اشون نے ہربھجن کی برابری کی

author img

By

Published : Nov 28, 2021, 9:22 PM IST

اشون ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے پاس کانپور ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن ہربھجن سے آگے نکلنے کا پورا موقع ہوگا۔

International Wickets
اشون نے ہربھجن کی برابری کی

ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ول ینگ کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنا 417 واں بین الاقوامی وکٹ حاصل کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ بھارت کے عظیم آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی برابری پر پہنچ گئے ہیں۔

35 سالہ اشون کے اس میچ سے قبل 413 وکٹیں تھیں۔ پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کرکے انہوں نے اپنی وکٹوں کی تعداد 416 تک کردی تھی اور دوسری اننگز میں اپنا پہلا وکٹ لینے کے ساتھ ہی ان کے 417 وکٹ ہوگئے ہیں۔ ہربھجن نے 103 ٹسٹ میچوں میں 417 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اشون اپنے 80 ویں ٹسٹ میں اس اعزاز تک پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ 296 رن پر ڈھیر، ہندوستان کو 49 رن کی سبقت ملی

اس کے ساتھ ہی اشون ٹیسٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے پاس کانپور ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن ہربھجن سے آگے نکلنے کا پورا موقع ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.