ETV Bharat / bharat

اے ایم یو طلبہ کی ٹیم نے کووڈ آگاہی ویڈیو کے لئے اول انعام حاصل کیا

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سوشل ورک شعبہ کے طلبہ کی ایک ٹیم کی طرف سے تیار کی گئی ایک ویڈیو کو کووڈ آگہی کے سلسلے میں ویڈیو مقابلے میں اول انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

The AMU student team won first prize for the Covid Awareness Video
اے ایم یو طلبہ کی ٹیم نے کووڈ آگاہی ویڈیو کے لئے اول انعام حاصل کیا
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 6:02 PM IST

ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کی کڑی میں 'اُنت بھارت ابھیان' کے تحت منعقد کیے گئے کووڈ آگہی ویڈیو مقابلے میں آئی آئی ٹی دہلی اور علاقائی کوآرڈینیٹنگ اداروں کے ماہرین بطور جج شامل تھے، جس میں اے ایم یو، سوشل ورک شعبہ کے پانچ رکنی طلبہ کی ٹیم کو اتر پردیش کی مقامی زبانوں/بولیوں میں علاقائی سطح کے ویڈیو مقابلے میں اول انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

ویڈیو

ویڈیو تیار کرنے والے اے ایم یو طلبہ نے کہا یہ ویڈیو بیداری پیدا کرنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ اس میں کووڈ ٹیکہ کاری، ہاتھوں کی صفائی، فیس ماسک کے استعمال، ہجوم والی جگہوں سے بچنے اور فاصلہ برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیمار ہونے کی صورت میں گھر پر رہنے اور معتبر ذرائع سے معلومات کے حصول کی تاکید کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دواخانہ طبیہ کالج کی جانب سے مفت ادویات کی تقسیم

طلبہ نے مزید کہا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے کووڈ ویکسینیشن بہت ضروری ہے، جس کو لے کر آج بھی خاص کر گاؤں دیہاتوں میں غلط فہمی ہے، وہ آج بھی ٹیکے لگوانے سے ڈر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کووڈ وبا سے بچنے کے لئے کووڈ ٹیکہ کاری بہت ضروری ہے۔

The AMU student team won first prize for the Covid Awareness Video
اے ایم یو طلبہ کی ٹیم نے کووڈ آگاہی ویڈیو کے لئے اول انعام حاصل کیا

طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیسر نسیم احمد خان (چیئرمین، سوشل ورک شعبہ اور نوڈل افسر 'اُنت بھارت ابھیان اے ایم یو) نے کہا کہ اے ایم یو برادری کو ان طلبہ پر فخر ہے، جو عوامی سطح پر بیداری کیلئے آگہی مواد تیار کر رہے ہیں۔ میں ان کے مستقبل کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

کووڈ آگہی ویڈیو کو تیار کرنے والی اے ایم یو طلبہ کی پانچ رکنی ٹیم میں شعبہ سوشل ورک سے ایم ایس ڈبلیو کی تعلیم حاصل کرنے والے نجدہ ذہرہ، کپل شرما، علمہ پروین، تنوی گوتم، انوشکا شرما شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.