ETV Bharat / bharat

JK National Highway سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر 5 ٹنل تعمیر ہونے کے بعد صرف تین گھنٹوں میں سفر طے کیا جائے گا، گڈکری

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 3:37 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک تقریب دوران کہا کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے 45 کلو میٹر طویل حصے پر 5 ٹنل تعمیر کئے جائیں گے۔ جن میں سے ایک ٹنل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہراہ پر ایک ریزوروٹ بنایا جائے گا جہاں کشمیری دستکاریوں کی نمائش کی جائے گی۔

سری نگر: سڑکوں شاہرائوں اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری کا کہنا ہے کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے 45 کلو میٹر طویل حصے پر 5 ٹنل تعمیر کئے جائیں گے جن میں سے ایک ٹنل کا افتتاح کیا گیا جبکہ چار دیگر پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچوں ٹنلز مکمل ہونے کے بعد اس قومی شاہراہ کا سفر صرف تین گھنٹوں میں طے کیا جائے گا۔موصوف مرکزی وزیر نے باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کہا کہ 'کل 245 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہرا کے 45 کلو میٹر حصے پر پانچ ٹنلز تعمیر ہوں گی'۔ان کا کہنا تھا کہ 'آج ہم نے ایک ٹنل کی تعمیر میں کامیابی حاصل کی ہے ، ان پانچ میں سے تین ٹنلز اگلے سال کے ماہ مارچ تک مکمل ہوں گی جبکہ پانچواں ٹنل قدرے مشکل ہے جس کا تعمیری کام مکمل ہونے میں کچھ وقت لگے گا'۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ شاہراہ پر ایک ریزوروٹ بنایا جائے گا جہاں کشمیری دستکاریوں کی نمائش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'شاہراہ اور ٹنلوں کا کام مکمل ہونے کے بعد اس روڈ کو کٹرہ اور پھر دہلی کے ساتھ ملایا جائے گا اور اس طرح جموں وکشمیر کا باقی ملک کے ساتھ سڑک رابطہ ہوگا'۔

یہ بھی پڑھیں: Gadkari Inspects Work on Zojila Tunnel امرناتھ یاترا کے لئے علیحده سڑک کی تعمیر کی جائے گی، نتن گڈکری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.