ETV Bharat / bharat

Adani Hindenburg Row اڈانی ہنڈن برگ تنازع معاملے میں سپریم کورٹ میں آج سماعت

author img

By

Published : May 17, 2023, 8:18 AM IST

Updated : May 17, 2023, 8:47 AM IST

سپریم کورٹ میں داخل کردہ ایک حلف نامہ میں سیبی نے کہا کہ گلوبل ڈپازٹری رسیپٹس (GDRs) سے متعلق اس کی پچھلی تحقیقات 51 بھارتی لسٹڈ کمپنیوں کے خلاف کی گئی تھیں۔ تاہم، اڈانی گروپ کی کوئی بھی کمپنی مذکورہ 51 کمپنیوں میں شامل نہیں تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سپریم کورٹ آج اڈانی ہیڈن برگ رپورٹ کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضیوں ( پی آئی ای ایل) اور رپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے لیے سیکورٹیز اینڈا سنج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرے گی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پیر کو سیبی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی تھی جس میں ہیڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ سے متعلق تحقیقات مکمل کرنے کے لیے چھ ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈاکٹر دھننجیا یشونت چندرچوڑ کی بنچ جس میں جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا بھی شامل تھے، نے اس معاملے کو ملتوی کردیا تھا۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا تھا کہ سیبی کی جانب سے تحقیقات کے لیے مزید وقت کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور اسے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے چھ مہینے کی ضرورت ہے۔

سی جی آئی ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا کی ڈویژن بنچ نے گذشتہ ہفتے سماعت کرتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ وہ پوری مشق کو ختم کرنے کے لیے تین ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ وہیں سیبی نے کہا کہ لین دین کا معاملہ پیچیدہ ہے اور تحقیقات کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ سیبی نے کہا کہ گلوبل ڈپازٹری رسیپٹس (GDRs) سے متعلق اس کی پچھلی تحقیقات 51 بھارتی لسٹڈ کمپنیوں کے خلاف کی گئی تھیں۔ تاہم، اڈانی گروپ کی کوئی بھی کمپنی مذکورہ 51 کمپنیوں میں شامل نہیں تھی۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو امریکی شارٹ سیلنگ فرم ہیڈن برگ نے اڈانی گروپ پر دھوکہ دہی، اسٹاک میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا تھا۔ حالانکہ اڈانی گروپ نے ان الزامات کو براہ راست مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد 29 اپریل کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے سپریم کورٹ میں درخواست کی تھی کہ اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے چھ ماہ کی توسیع کی جائے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے کمیٹی اور سیبی سے دو مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔ اس رپورٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں دائر کی گئی۔ رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Adani Hindenburg Row اڈانی ہنڈن برگ معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

Last Updated : May 17, 2023, 8:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.