ETV Bharat / bharat

Fire Incident In Anantnag آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 10:46 PM IST

Updated : Aug 31, 2022, 10:57 PM IST

اننت ناگ کے حالسیڈار گوجر بستی میں محمد شفیع بملہ کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی، اسی دوران یہاں موجود مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم بھیانک آگ کے سامنے لوگ بے بس نظر آئے، جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ہے۔Fire Incident In Anantnag

آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہاڑی علاقہ کپرن میں واقع ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی جس کے سبب وہ مکان خاکستر ہوگیا ہے۔ بدھ کی شام حالسیڈار گوجر بستی میں محمد شفیع بملہ کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی، اسی دوران یہاں موجود مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم بھیانک آگ کے سامنے لوگ بے بس نظر آئے، جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ہے۔a residential house gutted by fire in anantnag

آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر

مزید پڑھیں:۔ آگ لگنے سے مکان خاکستر

مقامی لوگوں نے علاقہ میں فائر سروس سہولیات دستیاب نہ ہونے کے سبب انتظامیہ کے تیئں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں فائر بریگیڈ دستیاب نہ ہونے کے سبب یہاں لوگوں کو اکثر و بیشتر مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپرن سے ڈورو تقریباً 22 کلو میٹر پہاڑی راستہ ہے۔ جس کی وجہ سے فائر سروس عملہ وقت پر نہیں پہنچ پاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگ کافی عرصہ سے فائر اسٹیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم آج تک داد رسی نہیں ہوئی ہے۔ اس دوران واردات کے مقام پر مشتعل ہجوم نے فائر بریگیڈ گاڑی پر حملہ کرکے اس کے شیشے توڑ دئے۔

Last Updated : Aug 31, 2022, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.