ETV Bharat / bharat

Jamiat Ulama Halal Certification سعودی کے نمائندے نے جمعیۃ علماء حلال سرٹیفکیشن سیکشن کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 10:32 PM IST

بھارت میں سعودی وزارت مذہبی امور کے نمائندے بدر بن ناصر العنزی نے جمعیۃ علماء حلال سرٹیفکیشن سیکشن کا معائنہ کیا اور دفتر کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تقریباً تمام جگہ ہوٹلوں میں کھانے پینے کی حلال اشیاء کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جو ایک قابل تعریف طرز عمل ہے۔Jamiat Ulama Halal Certification

سعودی وزارت مذہبی امور کے نمائندے نے جمعیۃ علماء حلال سرٹیفکیشن سیکشن کا جائزہ لیا

ممبئی:سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کے نمائندے بدر بن ناصر العنزی نے آج جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صوبائی دفتر ممبئی میں ذمہ داران جمیعت سے ملاقات کی اور کہا کہ دین اسلام کی بنیادی تعلیم دعوت توحید ہے جو ہمارا مشترکہ ورثہ ہے، جس کا حکم اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں دیا ہے اور اللہ کے رسول ﷺ اور سارے انبیاء کرام اسی حقیقت سے عالم انسانیت کو روشناس کرانے کے لئے دنیا میں بھیجے گئے تھے۔ A representative of the Saudi Ministry of Religious Affairs reviewed the Jamiat Ulama Halal Certification Section

سعودی وزارت مذہبی امور کے نمائندے نے جمعیۃ علماء حلال سرٹیفکیشن سیکشن کا بطور خاص معائنہ کیا اور دفتر کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تقریباً ہر جگہ ہوٹلوں میں کھانے پینے کی حلال اشیاء کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جو ایک قابل تعریف طرز عمل ہے، جمعیۃ علماء حلال سرٹیفکیشن کا تعلق بین الاقوامی سطح پر مختلف ممالک کی حلال تنظیموں سے ہے جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Jamiat Ulema Aid to Flood Victims: جمعیۃ علما نے مہاراشٹر سیلاب متاثرین کو نئے گھروں کی چابیاں حوالے کیں

جمعیۃ علماء حلال سرٹیفکیشن کے ڈائریکٹر گلزار احمد اعظمی نے سعودی وزارت مذہبی امور کے نمائندے کے سامنے بعض قانونی پریشانیوں کا ذکر کیا، جس کے سبب سعودی عرب میں حلال اشیاء کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ سعودی وزارت مذہبی امور کے نمائندے نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داروں کی کوششوں کو سراہا۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مہمان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا جس میں جمعیۃ علماء کا اجمالی تعارف کرایا گیا ہے۔ گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی و ڈائریکٹر جمعیۃ علماء حلا ل سرٹیفکیشن، مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مولانا محمد عارف عمری رکن مجلس عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے مہمان مکرم اور ان کے رفقاء کا پُرتپاک خیر مقدم کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.