ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ہنگامہ

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 10:54 AM IST

دھار نامی علاقہ میں جشنِ عید میلادُالنبی کے موقع پر اس وقت ہنگامہ ہوگیا جب میلادالنبی کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے برعکس دوسرے راستوں سے جلوس نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ہنگامہ
ہنگامہ

ریاست مدھیہ پردیش کے دھار نامی علاقہ میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس نکالنے کو لے کر ہنگامہ ہوگیا۔ دراصل جلوس نکالنے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جو ہدایات اور رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے تھے اس کے برعکس جلوس کو دوسرے راستے سے نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ہنگامہ

پولیس نے بیرئیر لگاکر جب جلوس کو روکنے کی کوشش کی تو پولیس اور جلوس میں شامل افراد کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔

واضح رہے کہ دھار علاقہ میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس نکالنے کی روایت رہی ہے۔ رواں برس انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر محدود پیمانہ پر جلوس نکالنے کی اجازت دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.