ETV Bharat / bharat

India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 779 نئے کیسز

author img

By

Published : May 20, 2023, 1:26 PM IST

India Corona Update
India Corona Update

بھارت میں کورونا کے کیسز میں اب مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 779 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ new corona cases in India

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 779 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,824 ہو گئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 978 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 2,20,66,96,850 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,85,705 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 417 کم ہو کر 8,675 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,824 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1,193 بڑھ کر 4,44,45,206 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہماچل پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں 10 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں سات، بہار، گوا، میزورم اور سکم میں چار چار، میگھالیہ میں تین، جھارکھنڈ میں دو اور لداخ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 112 کورونا کیسز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، تامل ناڈو، تریپورہ اور اتر پردیش میں اسی دوران کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ دہلی، ہریانہ اور مہاراشٹر میں اس بیماری سے ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Mock Drills جموں وکشمیر کے تمام ہسپتالوں میں کوویڈ موک ڈرلز کا اہتمام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.