ETV Bharat / bharat

I-Day celebration in Darul Uloom Faizan Madinah: جنگ آزادی میں علما کرام کا کردار ناقابل فراموش، نظام الدین رضوی

author img

By

Published : Aug 15, 2022, 4:30 PM IST

جنگ آزادی میں علما کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے
جنگ آزادی میں علما کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے

یوم آزادی کے موقع پر دارالعلوم فیضان مدینہ کے صدر مدرس حافظ نظام الدین رضوی نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے اپنے مذاہب پر عمل کر نے کا پورا حق حاصل ہے اور اسی لیے دنیا بھر میں بھارت کے آئین کی تعریف کی جاتی ہے۔ یہاں ہندو، مسلم، سیکھ ، عسائی سمیت کئی مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔ Independence Day celebration in Darul Uloom Faizan Madinah

ہاویری: ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری کے ہرےکرور شہر میں واقع دارالعلوم فیضان مدینہ میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے صدر مدرس حافظ نظام الدین رضوی نے کہاکہ ملک کی آزادی میں تمام مذاہب کے لوگوں کا خون شامل ہے اور اس ملک کی آزادی میں علما کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ملک کی آزادی کے لیے انقلاب زندہ آباد کا نعرہ بلند کر نے والے سب پہلے علماء ہی تھے۔ Independence Day celebration in Darul Uloom Faizan Madinah

جنگ آزادی میں علما کرام کا کردار ناقابل فراموش ہے

مزید پڑھیں:۔ Independence Day Celebrations بونيار میں 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے اپنے مذہب پر عمل کر نے کا پورا حق حاصل ہے اور اسی لئے دنیا بھر میں بھارت کے آئین کی تعریف کی جاتی ہے۔ یہاں ہندو، مسلم، سیکھ ، عسائی سمیت کئی مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔ اس ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کو یکساں کا حقوق دیے گئے ہیں لیکن چند فرقہ پرست طاقتیں اس ملک کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس لئے ملک کی ترقی اور بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ اس لئے تمام مذاہب کے رہنماؤں کو ایک ہو کر اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے آپسی اتحاد پر اقدام کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.