ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا وائرس کے 404 نئے متاثرین

author img

By

Published : May 30, 2023, 2:05 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے 404 نئے متاثرین
ملک میں کورونا وائرس کے 404 نئے متاثرین

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 404 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ وہیں ملک میں اب تک 220 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 286 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ new cases of coronavirus

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 404 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں اور اس عرصے میں ایک مریض کی موت ہوگئی ہے۔ دریں اثناء، ملک میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 1695 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 220 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 286 (2,20,67,09,286) ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزارت صحت کی طرف سے منگل کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 206 گھٹ کر 4503 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,867 ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 429 بڑھ کر 4,44,53,908 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہماچل پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں چھ مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ میزورم، پڈوچیری اور راجستھان میں بالترتیب ایک مریض ملا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مہاراشٹر، میگھالیہ، ناگالینڈ، اڈیشہ، پنجاب، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، مغربی بنگال اور اترپردیش میں کورونا کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ جبکہ دہلی میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا، ڈاکٹر جعفری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.