ETV Bharat / bharat

India Corona Update کووڈ متاثرین کی تعداد اٹھارہ ہزار سے زیادہ

author img

By

Published : May 12, 2023, 1:02 PM IST

کووڈ متاثرین کی تعداد اٹھارہ ہزار سے زیادہ
کووڈ متاثرین کی تعداد اٹھارہ ہزار سے زیادہ

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 12 مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 753 ہو گئی ہے۔ Corona death cases in India

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے ایک ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1580 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18009 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3167 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.77 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 128764 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1593 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے صبح آٹھ بجے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 12 لوگوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,753 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,44,28,417 ہوگئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے دہلی، مہاراشٹر اور کیرالہ سے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 43 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔ وہیں بدھ کو قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے 75 معاملے سامنے آئے تھے اور ایک متاثرہ شخص کی موت ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد میں کمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.