ETV Bharat / state

New Education Policy 2022: نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد جدید نظریات کو تعلیم سے مربوط کرنا، مودی

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 7:59 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو نئی تعلیمی پالیسی کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد  اکیسویں صدی کے جدید نظریات سے تعلیم کو مربوط کرنا ہے۔ NEP aims to integrate education with 21st century ideas: PM

نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد جدید نظریات کو تعلیم سے مربوط کرنا: مودی
نئی تعلیمی پالیسی کا مقصد جدید نظریات کو تعلیم سے مربوط کرنا: مودی

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اکھل بھارتیہ سکشا سماگم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'نئی تعلیمی پالیسی کا مین مقصد تعلیم کو محدود نظریات سے باہر نکال کر اکیسویں صدی کے جدید نظریات سے مربوط کرنا ہے۔ ہمارے ملک میں ذہانت کی کبھی بھی کوئی کمی نہیں رہی، لیکن بدقسمتی سے ہم پر ایسا نظام تھوپ دیا گیا جہاں تعلیم کا مقصد نوکری سمجھا جانے لگا۔ NEP aims to integrate education with 21st century ideas: PM

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں صرف ڈگری ہولڈر نوجوان تیار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہمارے تعلیمی نظام کو چاہیے کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے جو بھی انسانی وسائل درکار ہو، وہ فراہم کرے۔ ہمارے ٹیچر اور تعلیمی اداروں کو اس قرار کی قیادت کرنی چاہئے۔ قومی تعلیمی پالیسی نے طلبہ کے لئے اپنے مادری زبان میں حصول علم کے دروازے کھولے ہیں۔ اس سیریز میں قدیم بھارت کی زبانیں جیسے سنسکرت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی بھارتی صرف زبان کی بنا پر بہتر اطلاع، معلومات اور موقع سے محروم نہ رہے۔قومی تعلیمی پالیسی میں ہم نے ہندوستانی زبانوں میں تدریس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد تعلیمی پالیسی میں معمولی تبدیلیاں کی گئیں، لیکن ایک بڑی تبدیلی باقی تھی "انگریزوں کا بنایا ہوا نظام ہندوستان کی بنیادی فطرت کا حصہ نہ کبھی تھا اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔ نئے بھارت کی تعمیر کے لیے، نئے نظاموں کی تشکیل اور جدید نظاموں کی شمولیت دونوں کی اپنی اہمیت ہے وہ چیزیں جو پہلے کبھی نہیں ہوئیں اور جس کا ملک نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا وہ چیزیں آج کے بھارت میں حقیقت بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیس ٹیکنالوجی جیسے شعبے جہاں اس سے پہلے ہر چیز صرف حکومت کے ذریعہ سرانجام د ی جاتی تھی۔ اب پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ نوجوانوں کے لئے نئی دنیا تشکیل دی جارہی ہے۔ آج بیٹیاں اس سیکٹر میں نظیر قائم کررہی ہیں جو اس سے پہلے ملک میں بیٹیوں اور خواتین کے لئے بند تھا۔ New Education Policy 2022

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک عالمی وبا کورونا وائرس سے نہ صرف تیزی سے ساتھ ابھرا بلکہ ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی ابھرتی بڑی معیشت بھی ہے۔ آج ہم دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ ایکو سسٹم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مکمل فوکس بچوں کو ان کی صلاحیت اور انتخاب کے مطابق ہنرمند بنانا ہے۔ تعلیمی پالیسی اس بنیاد کو تیار کر رہی ہے جس سے ہمارے نوجوان ہنرمند، پراعتماد اور عملی ہوں گے۔

مودی نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے لیے ملک میں تعلیمی شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی پر بڑے پیمانے پر کام کیا گیا ہے۔ آج بڑی تعداد میں نئے کالج کھل رہے ہیں، نئی یونیورسٹیاں آرہی ہیں اور نئے آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم قائم ہو رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے 29 جولائی کو دو سال مکمل ہوجائیں گے۔ اس تعلیمی پالیسی کو بڑی عرق ریزی کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔

مودی نے کہا کہ یہ اپنے آپ میں ایک بڑی حصولیابی ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی کا بھارت جیسے ملک میں ہر طرف استقبال کیا جارہا ہے جو کہ کافی متنوع ہے۔ ان دو سالوں میں ملک نے قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے سمت میں متعدد اہم اقدام کئے ہیں۔ اس دوران معیار اور مستقبل کی تیاری جیسے موضوعات پر ورکشاپ کے انعقاد سے کافی مدد ملی۔

پی ایم نے کہا کہ کاشی کو نجات کا شہر کہا جاتا ہے کیونکہ ہماری ثقافت میں تعلیم کو ہمیشہ نجات کا راستہ سمجھا جاتارہا ہے۔ 'اس لیے جب کاشی میں تعلیم اور تحقیق، سیکھنے اور سمجھنے کے بارے میں غور و خوض ہورہا ہے جوکہ ہر طرح کی علم کا مرکزی سنٹر ہے، تو اس سے نکلنے والا امرت یقیناً ملک کو ایک نئی سمت دے گا۔"

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.