ETV Bharat / state

Woman Filed Case Against Husband شوہر پر بیوی کی پٹائی کا لائیو گرل فرینڈ کو دکھانے کا الزام

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 12:30 PM IST

آگرہ سے ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور اس کی مبینہ گرل فرینڈ، گرل فرینڈ کی ماں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ Woman Filed Case Against Husband

Girlfriend
Girlfriend

آگرہ: ریاست اترپردیش کے آگرہ میں ایک خاتون نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام لگایا کہ اس کے شوہر کے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ خاتون نے ملزم کے خلاف شواہد بھی پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ پولیس نے تینوں ملزمین کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ متاثرہ کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق اس کی شادی 10 سال قبل صدر علاقے کے رہائشی روبن نام کے شخص سے ہوئی تھی۔ وہ لوگ ہنسی خوشی اپنی زندگی گزار رہے تھے، تبھی روبن کی ملاقات ہری پروت علاقے کی رہنے والی ایک خاتون سے ہوئی۔ جہاں خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ رنجش اور جھگڑے کی بات بتا کر روبن سے بات کرنا شروع کر دی۔ اس دوران خاتون نے روبن سے مدد کے طور پر ایک ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ وربن نے اس خاتون کو ایک ہزار روپے دیا۔ اس کے بعد دونوں فون پر بھی باتیں کرنے لگے۔ خاتون نے روبن کو اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا۔ روبن نے خاتون کو بودلہ علاقے میں ایک کرائے کے مکان میں شفٹ کر دیا جہاں دونوں نے عیاشی کرنے لگے۔ Woman Filed Case Against Husband

بیوی نے شکایت میں شوہر روبن، گرل فرینڈ اور گرل فرینڈ کی والدہ سارا دیواکر پر جان سے مارنے سمیت کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے گھر آنا اور گھر کا خرچ دینا بند کر دیا ہے۔ بچیوں کی بھی ذمہ داری نہیں اٹھاتا۔ اگر شوہر گھر آتا بھی ہے تو گرل فرینڈ ویڈیو کال کر کے میری پٹائی کرنے کو کہتی ہے اور وہ پورا واقعہ لائیو دیکھتی ہے۔ شوہر روبن گرل فرینڈ کی باتوں میں آکر بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔ وہیں گرل فرینڈ کی والدہ روبن کی شادی گرل فرینڈ سے کرانے کی بات کہتی ہے۔ Girlfriend Forces Man to Beat His Wife on a Video Call

متاثرہ خاتون نے ثبوت کے ساتھ الزام لگایا ہے کہ گرل فرینڈ اور اس کی ماں لڑکوں کو پھنساتے ہیں اور ان سے پیسے لوٹنے کا کام کرتے ہیں۔ جب تک کوئی شخص ان کے اخراجات پورے کرتا ہے اور شراب اور کباب کے اخراجات برداشت کرتا ہے، وہ دونوں (گرل فرینڈ اور گرل فرینڈ کی ماں) اس کے ساتھ عیاشی کرتے ہیں اور پھر اس کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کراتے ہیں۔ ایسے کئی گھروں کو ان دونوں ماں بیٹی نے برباد کردیے ہیں۔

متاثرہ کے الزام کے مطابق، اس کے شوہر کی گرل فرینڈ اور اس کی ماں نے پہلے ابو لالہ درگاہ کے ایک نوجوان، بودلہ کے ہسپتال کے ایک ملازم، نائی اور ایک دیگر شخص پر ریپ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کے بعد ان تمام سے پیسے لے کر مقدموں میں ایف آر لگوا دی تھی۔ متاثرہ نے تمام مقدموں کے دستاویزات بھی دیے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے شوہر روبن، اس کی گرل فرینڈ اور گرل فرینڈ کی ماں پر آئی پی سی کی دفعہ 307، 323، 504، 506، 507، 342 اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ سی او صدر ارچنا سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے پر بات کی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف شواہد بھی پولیس کو دیے ہیں۔ پولیس جلد ہی تینوں ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیجے گی۔ ساتھ ہی متاثرہ خاتون کی حفاظت کے بھی انتظامات کیے جائیں گے۔ Woman Filed Case Against Husband

یہ بھی پڑھیں : Chapra Fraud Case ڈاک خانہ میں رقم جمع کرانے کے نام پر 30 کروڑ کا دھوکہ، میاں بیوی گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.