ETV Bharat / state

Accused of Threatening to kill Youth مسلم نوجوان پر مبینہ طورپر ہندو خاندان کو قتل کی دھمکی دینے کا الزام

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 7:34 AM IST

باغپت میں ایک مسلم شخص نے مبینہ طورپرہندو خاندان کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ الزام ہے کہ مسلم نوجوان متاثرہ کے خاندان پر اس کی بیٹی کو اپنے ساتھ بھیجنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ Accused of threatening to kill a Muslim youth

مقدمہ
مقدمہ

ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت میں ایک مسلمان شخص پر یہ الزام ہے کہ اس نے ایک ہندو خاندان کو مبینہ طورپرقتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ الزام ہے کہ مسلم نوجوان راجیش نامی شخص پر اس کی بیٹی کو اپنے ساتھ بھیجنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔

مقدمہ
مقدمہ

Accused of threatening to kill a Muslim youth

ضلع میں مسلم برادری سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے مبینہ طورپرہندو خاندان کا سر تن سے جدا کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دھمکی ملنے کے بعد متاثرہ خاندان نے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے ملزم نوجوان رئیس کے خلاف 67 اے، 506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعہ تھانہ کھیکڑا کا ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ رئیس نامی نوجوان نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

مقدمہ

درج ایف آئی میں متاثرہ نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ اسکوٹر پر کسی کام سے باہر جا رہا تھا۔ تب رئیس نامی شخص نے اسکوٹر روکا اور میری بیٹی کے بارے میں پوچھنے لگا۔ جواب میں راجیش نے کہا کہ میری بیٹی سے تمہارا کیا مطلب ہے تو رئیس نے مبینہ طورپر اس کا سر قلم کرنے کی دھمکی دی۔ یہی نہیں ملزم نے کہا کہ اگر اس نے اپنی لڑکی کو اپنے ساتھ نہ بھیجا تو وہ لڑکی کے والد اور بھائی کو قتل کر دے گا۔

مزید پڑھیں:Muslim Teen Accused Hindu Family for Forced Conversion: مسلم نوجوان نے ہندو خاندان پر زبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگایا

ملزم نے بیٹی کی فحش ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ متاثرہ فریق کا کہنا ہے کہ ملزم رئیس اس پر لڑکی کو اپنے ساتھ بھیجنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ اس معاملے پر کوئی بھی پولیس افسر بولنے کو تیار نہیں۔ اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں کے مطابق رئیس کا ایک ہندو لڑکی سے معاشقہ چل رہا ہے۔ کسی طرح لڑکی کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا۔ لڑکی کے گھر والے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.