ETV Bharat / state

Wreath Laying Ceremony of ITBP Jawans ایل جی منوج سنہا نے آئی ٹی بی پی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 11:31 AM IST

Updated : Aug 17, 2022, 2:54 PM IST

ڈی پی ایل سرینگر میں حادثے میں ہلاک ہونے والے آئی ٹی بی ایل اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گوررنر منوج سنہا نے بھی شرکت کی۔

ایل جی منوج سنہا نے آئی ٹی بی پی جوانوں کو خراج عقیددت پیش کیا
ایل جی منوج سنہا نے آئی ٹی بی پی جوانوں کو خراج عقیددت پیش کیا

سرینگر: بدھ کے روز جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ روز پہلگام چندنواڑی سڑک حاثے میں ہلاک ہوئے انڈو تبتین بارڈر پولیس فورس (آئی ٹی بی پی) کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا بھی موجود تھے۔ انہوں نے آئی ٹی بی پی جوانوں کے جسد خاکی کو کاندھا بھی دیا۔ جوانوں کا جسد خاکی سرینگر سے ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔

ایل جی منوج سنہا نے آئی ٹی بی پی جوانوں کو خراج عقیددت پیش کیا

گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام فریسلان چندن واری روڈ پر انڈو تبتین بارڈر پولیس کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی ہے، حادثہ میں 8 آئی ٹی بی پی جوان ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک سول بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں 39 جوان سوار تھے جن میں سے 37 کا تعلق انڈو تبتین بارڈر پولیس سے اور دیگر دو کا تعلق جموں و کشمیر پولیس سے ہے۔ حادثہ کی وجہ بریک فیل ہونا بتایا جارہا ہے، جس کے بعد بس ندی میں جاگری۔ حادثے کا شکار آئی ٹی بی پی جوان امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد چندن واڑی سے پہلگام جا رہے تھے۔

وہیں پولیس نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل دولا سنگھ (ترن تارن، پنجاب)، کانسٹیبل ابھیراج (لکھی سرائے، بہار)، کانسٹیبل امت (ایٹا، اتر پردیش)، کانسٹیبل ڈی راج شیکھر (کڑپا، آندھرا پردیش)، کانسٹیبل سبھاش سی بیروال (سیکر، راجستھان)، کانسٹیبل دنیش بوہرا (پتھورا گڑھ، اتراکھنڈ) اور کانسٹیبل سندیپ کمار (جموں) کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ "آٹھ شدید زخمی جوانوں کا علاج سرینگر کے 92 بیس ہسپتال میں چل رہا ہے جبکہ بقیہ جوان اننت ناگ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں : ITBP Vehicle Met With An Accident پہلگام سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے آٹھ جوان ہلاک

Last Updated : Aug 17, 2022, 2:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.