ETV Bharat / state

Policeman Killed In Soura: صورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ میں پولیس اہلکار ہلاک، بیٹی زخمی

author img

By

Published : May 24, 2022, 5:53 PM IST

Updated : May 24, 2022, 10:10 PM IST

سرینگر کے صورہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے آف ڈیوٹی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ حملے میں پولیس اہلکار ہلاک ہوا جبکہ اس کی بیٹی زخمی ہوئی ہے۔Policeman Killed In Soura Attack

unknown-gunmen-fired-a-policeman-in-soura-brought-dead-to-hospital
صورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ میں پولیس اہلکار ہلاک، بیٹی زخمی

سرینگر:جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس دوران اُس کی بیٹی بھی زخمی ہوئی، گرچہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کو مردہ قرار دیا۔Policeman Killed In Soura Attack

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "تقریباً پانچ بجے عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت سیف اللہ قادری کے طور ہوئی ہے، پر نزدیک سے کئی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور زخمی ہوئے۔ آف ڈیوٹی پولیس اہلکار اپنی بیٹی کے ہمراہ کہیں جارہا تھا جب ان پو گولیاں چلائی گئیں۔ پولیس کے مطابق حملے میں قادری کی بیٹی بھی زخمی ہوئی ہے۔قادری صورہ کے علاقے ملک صاحب کے رہنے والے ہیں۔

صورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ میں پولیس اہلکار ہلاک، بیٹی زخمی

مزید پڑھیں:

فائرنگ کے اس واقعے میں پولیس اہلکار کی بیٹی بھی زخمی ہوئی ہے اور دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کو مردہ قرار دیا۔

دریں اثنا ہسپتال ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ پولیس اہلکار کی برسر موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی کیونکہ اُس کے جسم کے نازک حصوں میں گولیاں لگی تھیں۔وہیں سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

صورہ میں مسلح افراد کی فائرنگ میں پولیس اہلکار ہلاک، بیٹی زخمی

وہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے سرینگر کے صورہ علاقے میں آف ڈیوٹی پولیس اہلکار کو ہلاک اور اس کی نابالغ بیٹی کو زخمی کرکے انتہائی غیر انسانی چہرہ دکھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جلد ہی اس کارروائی میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت کر کے انہیں ہلاک کر دے گی۔

وجے کمار نے کہا کہ "اس واقعے میں ہم نے پولیس اہلکار کو کھو دیا جو غیر مسلح تھا۔ اس کی بیٹی کا کیا قصور تھا جو زخمی ہو کر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس جلد ہی حملہ آوروں کی شناخت کر کے انہیں ہلاک کر دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کے اہل خانہ کو بھی آج اس حملے کی مذمت کرنی چاہیے جس میں پولیس اہلکار کی نابالغ لڑکی زخمی ہوئی اور ان کے والد ہلاک ہوئے۔

Last Updated : May 24, 2022, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.