ETV Bharat / state

Interview With Director CAPD Kashmir: قربانی کے جانور مقررہ نرخوں پر فروخت کریں، ڈائریکٹر سی اے پی ڈی

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 9:03 PM IST

محکمہ امور صارفین کشمیر کے ڈائریکڑ ڈاکٹر عبدالسلام نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے مقررہ نرخ ناموں کے تحت ہی سرینگر کے بازاروں میں قربانی کے جانور فروخت کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے منافع خوری کے خلاف 12 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو بازروں میں نرخ ناموں کو نافذ کرنے میں مدد کریں گی۔ Rate for Sacrificial Animal in Kashmir

sacrificial-animals-for-eid-will-be-sold-on-fixed-prices-otherwise-face-action-says-capd-director-kashmir
قربانی جانور مقرر نرخ ناموں میں فروخت کریں، ڈائریکٹر سی اے پی ڈی

سرینگر: عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور بازاروں میں قربانی کے جانوروں کے خرید و فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا۔ جگہ جگہ پر مختلف اقسام کی بھیڑ بکریاں فروخت کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے نے باضابط طور قربانی جانوروں کی قمتیں طے کی ہیں۔ Rate for Sacrificial Animal in Kashmir

ڈائریکڑ ایف سی اینڈ سی اے کے جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق دلی والے اور میرینو کراس قسم کے بھیڑ کی قمیت زندہ فی کلو 310 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کشمیری اور بکروالی بھیڑ کی قمیت زندہ فی کلو 295 روپے رکھی گئی۔ وہیں بکری کے گوشت کی قیمت فی کلو 285 روپے مقرر کئی گی ہے۔ حکمے کی جانب سے مقرر کی گئی قربانی کے جانوروں کی یہ قیمتیں گذشتہ برس کے مقابلے میں تقریبا 25 روپے زیادہ ہے۔ CAPD Kashmir Rate for Sacrificial Animal

قربانی جانور مقرر نرخ ناموں میں فروخت کریں، ڈائریکٹر سی اے پی ڈی
محکمہ امور صارفین کے ڈائریکڑ ڈاکٹر عبدالسلام کی صدارت میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ میں قربانی کے جانوروں کے یہ قیمتیں مقرر کی گئی ہیں اور یہ جموں و کشمیر مٹن لائسنسنگ اینڈ کنڑول آرڈر 1973 اور 1974 کے ایس آر او 31 کے تحت طے پائی ہیں۔ ایک جانب جہاں متعلقہ محکمے نے قربانی کے جانوروں کے لیے قیمتیں مقرر کی ہیں لیکن دوسری طرف کوٹھدار یہ نرخ نامہ ماننے سے انکار رہے ہیں۔ وہ اپنی من مانی قیمتوں پر ہی قربانی کے جانور فروخت کررہے ہیں جس کے نتیجے اب مختلف مقامات پر قربانی کے جانور خریدنے اور فروخت کرنے والوں کے درمیان بحث و تکرار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ محکمہ کی جانب سے مشتہر کیے گیے قربانی کے جانوروں کے نرخ نامے، زمینی سطح پر اس پر عمل در آمد کروانے اور دیگر اشیاء ضروریہ کو اعتدال میں رکھنے کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے بات چیت کی خوراک و رسد اور امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالسلام سے خصوصی گفتگو کی ۔Interview With Director CAPD Kashmir

موصوف نے کہا کہ محکمہ امور صارفین کی جانب سے جو نرخ نامے جاری کیے گئے ہیں، انہیں کی بنیاد پر قربانی کے جانور فروخت کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا جو کوئی بھی اس کی خلاف وزری کرنے میں ملوث پائا جائے گا، اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائی گی۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر عبدالسلام نے کہا عید کی آمد کے سلسلے میں محکمہ نے 10 خوصوسی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو سرینگر کے مختلف بازاروں میں ان نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں میں پولیس، محکمہ مال امور صارفین کے ملازمین شامل ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ پہلے ہی محکمہ کے دو ٹیمیں سال بھر بازاروں میں منافع خوری کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہیں۔

موصوف نے کہا جو بھی دکاندار منافع خوری میں ملوث پایا جائے گا، اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہون نے کہا گوشت فروشوں کو محکمہ کی جانب سے مقررہ ریٹ لسٹ پر ہی گوشت فروخت کرنا چاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.