ETV Bharat / state

میں روزانہ بنیادوں پر جموں وکشمیر میں بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیتا ہوں، منوج سنہا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 3:16 PM IST

Updated : Jan 6, 2024, 3:59 PM IST

Manoj Sinha On Power Crises ایل جی سنہا نے کہا کہ لوگوں کے تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی میں خراب بجلی ٹرانسفارمروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ہی ٹھیک کیا جاتا ہے اور جموں وکشمیر میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے۔

Lieutenant Governor Manoj Sinh
منوج سنہا

میں روزانہ بنیادوں پر جموں وکشمیر میں بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیتا ہوں، منوج سنہا

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ بنیادوں پر جموں و کشمیر میں بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے تمام تر ضروری سہولیات فراہمی کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو سرینگر میں ایک تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ 'میں ذاتی طور پر روزانہ کی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیتا ہوں اور میں ہر علاقے کی بجلی کے متعلق فیڈ بیک حاصل کرتا ہوں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'وادی میں خراب بجلی ٹرانسفارمروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ہی ٹھیک کیا جاتا ہے اور جموں وکشمیر میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے'۔

  • Joined the Viksit Bharat Sankalp Yatra in Srinagar earlier today. Heartening to see overwhelming participation of people and their effort to translate accelerated growth under the leadership of Hon'ble PM Shri Narendra Modi Ji into inclusive growth and Developed Bharat. pic.twitter.com/7kJiFO7pxc

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) January 6, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سنہا نے کہا کہ لوگوں کے تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'اطہر عامر خان، جو ایس ایم سی کمشنر تھے، کی متحرک قیادت میں سرینگر وسیع پیمانے پر تبدیلی سے گزرا اور سرینگر اب ملک کے باقی شہروں کے لئے ایک رول ماڈل ہے'۔

ان کا کہنا تھا: 'گزشتہ دو برسوں کے دوران سرینگر میں وسیع پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی اور ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سرینگر ملک کے بہترین شہروں میں سے ایک شہر ہے'۔


لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ لالچوک میں 31 دسمبر کی رات اس بات کی علامت ہے کہ جموں وکشمیر اپنی شان رفتہ کو بحال کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ 'جس طرح میری مٹی میرا دیش پروگرام میں جموں وکشمیر پہلے درجے پر رہے اسی طرح وکست بھارت نسکلپ یاترا میں بھی جموں وکشمیر پہلے نمبر پر رہے گا۔

مزید پڑھیں:


قبل ازیں، جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سرپرست محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز ہائیڈرو الیکٹرک وسائل کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آؤٹ سورس اس وقت کیے جارہے کہ جب خطہ بجلی کے غیر معمولی بحران سے دوچار ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ ’’ایک ایسے وقت میں جب جموں و کشمیر بجلی کے شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے، ہمارے ہائیڈرو الیکٹرک وسائل دوسری ریاستوں کو آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں

Last Updated : Jan 6, 2024, 3:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.