ETV Bharat / state

میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 10:59 AM IST

Updated : Dec 12, 2020, 11:32 AM IST

وادیٔ کشمیر کے بالائی علاقوں میں آج تازہ برفباری ہوئی۔ ادھر میدانی علاقوں میں 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب، اس موسم کی پہلی بار برفباری ہوئی۔

میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری
میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری

وادیٔ کشمیر کے بالائی علاقوں میں آج تازہ برفباری ہوئی۔ ادھر میدانی علاقوں میں 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب، اس موسم کی پہلی بار برف باری ہوئی۔

دارالحکومت سرینگر میں صبح تک 8 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ قاضی گنڈ میں 4 اور بانہال میں 1.8سینٹی میٹربرفباری ہوئی ہے۔

میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری

ادھر سیاحتی مقام پہلگام میں 15 جبکہ گلمرگ میں 21.6 سینٹی میڑ برفباری درج کی گئی۔

پہاڑی ضلع کپوارہ میں صبح تک 4 سینٹی میڑ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ البتہ آخری اطلاع تک ضلع میں برفباری کا سلسلہ جاری تھا۔

ادھر محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم میں بہتری آنے کے امکانات ہیں۔

اگرچہ شہر سرینگر میں گزشتہ کل سہ پہر تک موسم صاف تھا۔ تاہم سہ پہر کے بعد موسم کے مزاج میں اچانک تبدیلی آگئی اور سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں گزشتہ شام پہلے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور اس کے بعد رات گئے برفباری کا آغاز ہوا۔

Last Updated : Dec 12, 2020, 11:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.