ETV Bharat / state

Dal and Nigeen lake Conservation نیا منصوبہ ڈل اور نگین جھیلوں کو تحفظ فراہم کریں گا، ڈاکٹر بشیر احمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 6:16 PM IST

Updated : Oct 2, 2023, 6:38 PM IST

وی سی ایل سی ایم اے ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے کہا کہ نئے منصوبے کو عملانے سے قبل کامیاب تجربہ بھی کیا گیا جس سے یہ ضاف طور پر واضح ہوا کہ یہ کارگر اور موثر ثابت ہوگا۔

new-project-will-provide-protection-to-dal-and-nagin-lakes-says-vc-lcma-dr-bashir-ahmed
نیا منصوبہ ڈل اور نگین جھیلوں کو تحفظ فراہم کریں گا، ڈاکٹر بشیر احمد

نیا منصوبہ ڈل اور نگین جھیلوں کو تحفظ فراہم کریں گا، ڈاکٹر بشیر احمد

سرینگر:ڈل اور نگین جھیلوں کو آلودگی سے بچانے کی خاطر لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی ایک نئے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔اس منصوبے کے تحت ہاؤس بوٹس کو تیرتے سیوریج سسٹم سے جوڑا جارہا ہے۔ اس پر کام شدومد سے جاری ہے۔رواں ماہ کے آخر تک اس پر کام مکمل کیا جائے گا۔اگرچہ اس سے پہلے بھی جھیل ڈل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کئی منصوبے عملائے گئے، لیکن وہ ناکام ہی ثابت ہوئے۔ اب یہ نیا منصوبہ کس طرح کام کریں گا اور کیا یہ واقعی کارگر اور موثر ثابت ہوگا۔اس سب بات کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیرمین ڈاکٹر بشیر احمد بٹ سے خاص بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ نئے منصوبے کے تحت ڈل اور نگین جھیلوں میں سبھی ہاؤس بوٹس کو تیرتے سوریج سسٹم کے ٹریٹمنٹ پلانٹس سے جوڑ دیا جائے گا۔ اس عمل سے جھیلوں کو آلودگی سے بچانے میں مدد ملے گی۔
وی سی ایل سی ایم اے ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے کہا اس وقت ہاؤس بوٹس کا سارا گندا مواد اور کچرا براہ راست ڈل کی نظر کیا جاتا ہے،چونکہ جھیل میں گندے پانی کے بہنے کا مسئلہ بر قرار ہے۔ایسے میں اب حکومت نے سیوریج کے مناسب نظام کے ذریعے ہاؤس بوٹس کو جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ کے وائس چئیرمین نے کہا کہ گزشتہ سال محکمے نے ایک پروگرام شروع کیا جس کے تحت ڈل اور نگین جھیلوں میں سبھی 950 ہاؤس بوٹس کو سیوریج لائن سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے۔پہلے مرحلے کے تحت نگین کے مغربی کنارے کی ہاؤس بوٹس کو گزشتہ برس جوڑا گیا تھا۔ پھر ڈل جھیل پروجیکٹ شروع ہوا اور فی الحال 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ رواں ماہ اکتوبر کے آخر میں یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:India's Tallest Aerator جھیل ڈل میں اپنی نوعیت کا سب سے اونچا ائرٹر نصب ہوگا


انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ جھیل میں جانے والے تمام گندے مواد اور کچرے کو صاف کرے گا، تاکہ پانی کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔ یہ ایک چلینجینگ منصوبہ تھا کیونکہ ماضی میں سوریج جمع کرنے کے بہت سے تجربے نا کام ہوچکے ہیں تاہم اب امید ہے کہ اس نئے منصوبے کو عملانے سے ڈل اور نگین جھیلوں کو آلودگی سے کافی حد تک نجات ملے گی اور پانی کی کوالٹی میں بھی نمایاں بہتر دیکھنے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: LG Launches Cleanliness Campaign: منوج سنہا نے دیا ماحول کو صاف رکھنے پر زور


ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے کہا کہ اس منصوبے کو عملانے سے قبل کامیاب تجربہ بھی کیا گیا جس سے یہ ضاف طور پر واضح ہوا کہ یہ کارگر اور موثر ثابت ہوگا ۔ایسے میں نگین اور ڈل جھیلوں میں 950 ہاؤس بوٹس کو کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ہر کلسٹر میں 70 ہاؤس بوٹس رکھے گئے ہیں۔

Last Updated : Oct 2, 2023, 6:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.