ETV Bharat / state

Manoj Sinha on Kashmir Tourism: رواں برس سوا دو کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع، منوج سنہا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 5:18 PM IST

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جی 20سربراہی اجلاس کے بعد بین الاقومی سیاحوں کی تعداد میں قریب 60فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

رواں برس سوا دو کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع، منوج سنہا
رواں برس سوا دو کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع، منوج سنہا

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ رواں برس جموں وکشمیر کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد سوا دو کروڑ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ جبکہ سرینگر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 59 سیاحوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار ایل جی منوج سنہا نے پیر کو رائل اسپرنگس گالف کورس سرینگر میں 44 ویں ’’پی ایس پی بی انٹرنیٹ گالف ٹورنامنٹ‘‘ کے افتتاح کے دوران کیا ۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’توقع ہے کہ ٹورمنٹ میں شرکت کر رہے تمام کھلاڑی اسپورٹس مین شپ کے جذبے کے ساتھ کھیلیں گے اور یہ گالف ٹورمنٹ خوش اسلوبی کا ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔‘‘ سیاحتی سرگرمیوں کے حوالہ سے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ برس ایک کروڑ 88 لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی۔ وہیں جاریہ سال کے اگست مہینے تک ایک کروڑ 52 لاکھ سیاحوں نے وادی کشمیر کا رخ کیا۔ ایسے میں توقع کی جا رہی ہے سال 2023 کے آخر تک سوا دو کروڑ سے زائد سیاح کشمیر کی سیر پر آئیں گے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ سرینگر میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد سے بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Tourism & Development in Kashmir امن کے بغیر سیاحت اور ترقی ممکن نہیں،ایل جی سنہا

انہوں نے کہا کہ ’’سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے سے پوری دنیا میں یہ مثبت پیغام عام ہو رہا رہا ہے کہ یہاں نہ صرف شعبہ سیاحت فروغ پا رہا ہے بلکہ دیگر شعبہ جات بھی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: G 20 summit in Kashmir and tourism : جی ٹونٹی اجلاس کے بعد جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبہ میں بڑی تبدیلی آئی، سیکریٹری محکمہ سیاحت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.