ETV Bharat / state

Lt Gen Rajiv Ghai Appointed لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے چنار کور کی کمان سنبھالی

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 10:23 PM IST

لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے 15 کور کے نئے جی او سی کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔ کمان سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور عسکریت پسندی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کریں۔

لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے چنار کور کی کمان سنبھالی
لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے چنار کور کی کمان سنبھالی

سرینگر (جموں و کشمیر): لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے بدھ کی شام کو اسٹریٹجک کشمیر میں قائم چنار کور کی کمان سنبھال لی ہے۔ سرینگر میں تعینات دفاع ترجمان کارنیل عمران مساوی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "کمان سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے سرینگر میں بادامی باغ چھاؤنی میں چنار کور میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے چنار کور کے دستوں سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے 'کشمیر میں امن اور استحکام کے حصول' میں استقامت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے امن اور ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے شہریوں کے ساتھ جڑنے کے لیے ضروری اضافی اقدامات کرنے کے لیے تمام رینک کی حوصلہ افزائی کی۔"

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی، جو انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے سابق طالب علم ہیں، کو دسمبر 1989 میں کماون رجمنٹ میں کمیشن کیا گیا تھا اور ان کا 33 سال پر محیط ایک شاندار فوجی کیریئر رہا ہے جس کے دوران انہوں نے مختلف قسم کے باوقار کمانڈ، عملے اور تدریسی تقرریوں پر فائز رہے۔

کرنل جنرل اسٹاف کے طور پر انہوں نے جموں و کشمیر میں انسداد بغاوت آپریشنز کے لیے تعینات ڈویژن میں اور آرمی ہیڈ کوارٹر میں ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بریگیڈیئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اپنی کمان کی مدت میں انہوں نے مغربی سیکٹر میں ایک بٹالین کی کمانڈ کی ہے جس کے بعد ایک بریگیڈ اور شمالی سرحدوں پر ایک ڈویژن کی کمانڈ کی ہے۔

وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن (تامل ناڈو)، ہائر کمانڈ کورس، آرمی وار کالج، مہو اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی سے پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ اس تقرری سے قبل لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے میجر جنرل جنرل اسٹاف کے طور پر شمالی کمان میں ایک اہم تقرری کی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "کمان سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کشمیر کے شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کشمیر میں امن اور خوشحالی کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے سول انتظامیہ اور معاشرے کے مختلف آلات کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Situation کشمیر میں مجموعی طور حالات بہتر، جی او سی چنار کور

انہوں نے وادی میں سیکورٹی کے بہتر پیرا میٹرز پر امید ظاہر کی اور امید ظاہر کی کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے بھی مجموعی سیکورٹی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور عسکریت پسندی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کمیونٹی کے تمام ممبران کی حمایت کے ساتھ کشمیر ترقی کے بیرومیٹر میں آگے بڑھتے ہوئے اپنے شاندار ماضی کے قریب ایک قدم آگے بڑھے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.