ETV Bharat / state

Backdoor Appointments in JK ایک ماہ کے اندر انتظامیہ سیکریٹریوں کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : May 25, 2023, 10:52 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے پچھلے تیرہ برسوں کے دوران سرکاری محکموں میں ہوئی بیک ڈور تقرریوں کیلئے انتظامیہ سیکریٹریوں کو ایک ماہ کے اندر تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی۔

jk-govt-to-act-against-backdoor-appointments-made-in-past-13-years
ایک ماہ کے اندر انتظامیہ سیکریٹریوں کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت

سرینگر: جموں وکشمیر انتظامیہ نے پچھلے تیرہ برسوں کے دوران سرکاری محکموں میں ہوئی بیک ڈور تقرریوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سیکریٹریوں کو ایک ماہ کے اندر اندر تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی ۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے سرکاری محکموں میں پچھلے تیرہ برسوں سے ہوئی بیک ڈور تقرریوں کے معاملے پر سرکار نے ملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سبھی انتظامیہ سیکریٹریوں کو احکامات جاری کئے کہ وہ ایک ماہ کے اندراندر بیک ڈور تقرریوں کے حوالے سے تفصیلات جمع کریں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بعض آفیسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: RTI Reveals Backdoor entry BMC Officials بدعنوانی الزامات کے باوجود بی ایم سی نے کیے ملازمین بحال

واضح رہے کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے جموں وکشمیر میں پچھلی حکومت کی جانب سے 'بیک ڈور تقرریوں' کی تحقیقات کے لیے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا۔ ایک بیان میں، جے کے ایس اے نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ جے اینڈ کے بینک، وقف بورڈ، کے وی آئی بی، پی ایچ ای، ہیلتھ، آر اینڈ بی، ایس ایم سی اور اسپورٹس کونسل کے ان ملازمین کی خدمات کو ختم کردے جنہیں پچھلی حکومت کے دوران بیک ڈور سے بھرتی کیا گیا تھا۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.