ETV Bharat / state

Article 370 Abrogation Anniversary حقیقت میں پانچ اگست جموں و کشمیر کیلئے کالا دن ہے، سجاد غنی لون

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 8:14 PM IST

بی جے پی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ کرکے ریاست کو دو یونین ٹیریٹریز میں منقسم کیا۔ اس فیصلے کو آج یعنی ہفتہ کو چار برس مکمل ہو گئے۔

SAJAD GANI LONE
سجاد غنی لون

حقیقت میں پانچ اگست جموں و کشمیر کیلئے کالا دن ہے، سجاد غنی لون

سرینگر: پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ 5 آگست جموں و کشمیر کے تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہیے سرکار کچھ بھی کہے، چند لوگ سڑکوں پر آکر اس کا جشن منا رہے ہے، لیکن حقیقت میں یہ ایک کالا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہیں جب جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیا گیا ہے اور ہندوستان کی ایک قدیم ریاست جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے یوٹی بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دفعہ 370 کی منسوخی کا چوتھا سال ہے لیکن ابھی تک حکومت یہاں انتخابات نہیں کررہے ہے۔لوگوں کا غصہ یہ لوگ جانتے ہے اس لیے یہاں انتخابات منعقد نہیں ہو رہے ہے۔سجاد غنی لون نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لیے 5 اگست ایک افسوسناک دن ہے اور اس روز جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے اختیار کیا گیا۔

سجاد غنی لون نے کہا کہ پچھلے چار برسوں کے دوران یہاں کے لوگوں نے بیوروکریسی دیکھی۔ یہاں کے بیوروکریٹ، بیوروکریٹ کی طرح نہیں کام کرتے بلکہ ایک سیاسی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے کام کر رہے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے بیروکریٹس کو لگا رہا ہے کہ وہ کشمیریوں پر راج کرے۔

مزید پڑھیں:

جموں میں سیاسی و سماجی کارکنان کا دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف احتجاج

کانگریس کا ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کو لے کر جموں میں احتجاج

پتھری بازی اور ہڑتالی کالیں اب یاد پارینہ، بی جے پی

پیپلز کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اب ہم دعا کرتے ہے کہ جو سپریم کورٹ میں اس معاملے میں شنوائی ہورہی ہے اس میں یہاں کے لوگوں کو ان کا کھویا ہوا حق ملے۔سپریم کورٹ سے انصاف کا بول بالا ہو اور ہمیں اسٹیٹ ہوڈ ،ہمارا وقار بحال ہو اور یہاں کے لوگوں کو وہ تمام تر آئینی تحفظات ملے جو 5 آگست 2019 سے پہلے یہاں کے لوگوں کو ملی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کو منسوخ کرکے ریاست کو دو وفاقی حصوں (یونین ٹیریٹریز) میں منقسم کیا۔ اس فیصلے کے آج یعنی ہفتہ کو چار برس مکمل ہو گئے۔ اس فیصلے کے حق میں صرف بی جے پی کارکنان خوشی منا رہے ہیں جبکہ دیگر سیاسی و سماجی تنظیمیں اپنا احتجاج درج کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.