ETV Bharat / state

Transfer of SSB employees بھرتیوں میں بدعنوانیوں کے بعد سروس سلیکشن بورڈ میں تمام ملازمین کا تبادلہ

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 12:31 PM IST

انتظامیہ نے مختلف حکمنامے جاری کئے جن میں ایک سو سے زائد ملازمین کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے ملازمین تعینات کئے جارہے ہیں۔ انتظامیہ نے بورڈ میں تعینات چپراسی سے لے کر انڈر سیکریٹریز کا تبادلہ کرنے کے حکمنامے جاری کئے ہیں۔ Transfer of SSB employees

بھرتیوں میں بدعنوانیوں کے بعد سروس سلیکشن بورڈ میں تمام ملازمین کا تبادلہ
بھرتیوں میں بدعنوانیوں کے بعد سروس سلیکشن بورڈ میں تمام ملازمین کا تبادلہ

جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ میں بھرتیوں میں بدعنوانیوں کے بعد انتظامیہ نے اس میں تعینات چپراسی سے لے کر افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ انتظامیہ نے اس ضمن میں مختلف حکمنامے جاری کئے جن میں ایک سو سے زائد ملازمین کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے ملازمین تعینات کئے جارہے ہیں۔ Government transfers all SSB employees

انتظامیہ نے بورڈ میں تعینات چپراسی سے لے کر انڈر سیکریٹریز کا تبادلہ کرنے کے حکمنامے جاری کئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بورڈ کے پرانے ممبران کو بھی تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جبکہ امتحانات کو سٹاف سلیکشن کمیشن کے طرز عمل پر منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔Recruitment Corruption

قابل ذکر ہے کہ سروس سلیکشن بورڈ نے پولیس سب انسپکٹرز کی بھرتیوں میں بدعنوانی کی ہے جس کے بعد ایل جی انتظامیہ نے ان بھرتیوں کو کالعدم کر دیا۔ اس بدعنوانی کی جانچ سی بی آئی کر رہی ہے اور اس میں اب تک 33 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔Irregularities in SI Recruitment

بورڈ کی طرف سے لئے گئے فائنانشل اکاؤنٹس اسسٹنٹ اور محکمہ جل شکتی کے لئے جونیئر انجینئر کی بھرتیوں میں بھی بدعنوانی کی جانچ کی جارہی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ان بھرتیوں کو بھی کالعدم کیا جائے گا اگرچہ یہ کامیاب امیدوار گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :Alleged Irregularities in JK SI Recruitment: تشکیل دی گئی کمیٹی کو 24 تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.