ETV Bharat / state

سجاد لون کی عوام سے مین اسٹریم جماعتوں کی عزت کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 2:25 PM IST

جموں و کشمیر بینک کے سابق چیئرمین پرویز احمد نینگرو نے جمعرات کو سجاد غنی لون کی زیر قیادت جموں کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔

سجاد لون کی عوام سے مین اسٹریم جماعتوں کی عزت کرنے کی اپیل
سجاد لون کی عوام سے مین اسٹریم جماعتوں کی عزت کرنے کی اپیل

سرینگر کے چرچ لین میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے باشندے اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو اپنا محاسبہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

سجاد لون کی عوام سے مین اسٹریم جماعتوں کی عزت کرنے کی اپیل

سجاد غنی لون نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کی عزت کرنے اور انہیں اقتدار میں لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’میڈیا اداروں سمیت عوام الناس مین اسٹریم سیاسی لیڈران کو غدار قرار دے رہے تھے، مگر وہی ’غدار‘ باہر سے آنے والے طوفان کے مقابلے میں کھڑے تھے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر لوگوں نے سیاسی جماعتوں اور مین اسٹریم سیاسی لیڈران کی قدر و عزت کرکے انہیں واپس اقتدار تک نہیں پہنچایا تو حالات سدھرنے کے بجائے بد تر ہو جائیں گے۔‘‘

سجاد لون کا مزید کہنا تھا کہ ’’صوبہ جموں یا صوبہ کشمیر سے، نمائندہ جو بھی ہو مقامی ہونا چاہئے، کیونکہ غیر مقامی نہیں بلکہ مقامی باشندے ہی جموں و کشمیر کے باشندوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بہتر اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔‘‘

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے جموں و کشمیر بینک کے سابق چیئرمین پرویز احمد نینگرو کے پارٹی میں شامل ہونے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں؛ سری نگر: علیحدگی پسند رہنما معراج الدین کلوال پیرول پر رہا

نینگرو کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’ہمیں نینگرو جیسے قابل، محنتی اور ٹیکنوکریٹس کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسے کامیاب لوگوں کی ضرورت ہے جنہوں نے محنت اور جدوجہد کے ذریعے اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کی ہو۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: گیارہویں جماعت کےتمام طلباء کو پروموشن دینے کا بورڈ کا فیصلہ

نینگرو نے اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں سجاد لون کی شخصیت سے کافی متاثر ہوں، اسی وجہ سے میں نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.