ETV Bharat / state

Annual Exam in Kashmir Schools: ایک سے نویں جماعت کے امتحانات بیس مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 11:38 AM IST

جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ عمل میں لانے کے بعد امسال پہلا ایسا موقع ہے جب کشمیر میں سالانہ امتحان مارچ اپریل میں منعقد ہونگے۔

اول تا نویں جماعت کے امتحانات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت
اول تا نویں جماعت کے امتحانات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

سرینگر: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ایک سے نویں جماعت کے امتحانات کو اگلے ماہ 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کلاس ورک شروع کرنے کی خاطر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام چیف ایجوکیش افسران اور سبھی پرنسپلز کے کو ہدایت دی ہے کہ وہ پہلی سے ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کو 20 مارچ تک مکمل کریں۔

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش کے مطابق اس حوالے سے چیف ایجوکیش افسران اور ڈائٹس کے پرنسپلز کے نام بھیجے گئے مواصلات میں کہا گیا ہے کہ ’’اپنے اپنے اضلاع کے اسکول سربراہان کو ہدایت دیں کہ وہ امتحانات کا عمل 20 مارچ2023 تک مکمل کریں تاکہ نیا کلاس ورک فوری طور شروع کیا جا سکے۔ ایسے میں جے اینڈ کے ایس سی ای آر ٹی کے ذریعے امتحانات کے طریقہ کار سے متعلق پہلے ہی سی ای اوز اور ڈائٹس کو مطلع کیا گیا ہے۔‘‘

اس سے قبل جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات کے لیے تاریخوں کا اعلان کیا ہے اور ڈیٹ شیٹ کے مطابق سافٹ زون کے لیے 4 مارچ جبکہ ہارڈ زون کے لیے 8 اپریل سے امتحانات شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 12ویں جماعت کے سالانہ امتحان سافٹ زون میں 4 مارچ اور ہارڈ زون میں یہ امتحانات 8 اپریل سے منعقد ہوں گے۔ اسی طرح دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات 9 مارچ سے شروع ہوں گے جبکہ ہارڈ زون میں اپریل کی11 تاریخ سے شروع ہوں گے۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے گیارہویں جماعت کے لیے سالانہ امتحانات کا بھی اعلان کیا ہے۔ جس کے مطابق بالترتیب سافٹ زون میں 6 مارچ سے اور ہارڈ زون میں 10 اپریل سے منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ ادھر، یوٹی لداخ میں بھی امتحانات ہارڈ اور سافٹ زون کے تحت مارچ اپریل سیشن میں منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Outstanding Performance of Kashmiri Students: بورڈ امتحانات میں کشمیری طلبہ کی شاندار کامیابی

قابل ذکر ہے کہ یکساں تعلیمی کلینڈر کا نفاذ عمل میں لانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جموں وکشمیر کے طلباء بھی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے طلباء کے ساتھ مارچ اپریل سیشن میں بورڈ امتحانات میں شریک ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.