ETV Bharat / state

Amarnath Yatra: سیکورٹی کے نام پر مقامی آبادی کو پریشان نہ کیا جائے، نیشنل کانفرنس

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 10:38 AM IST

ڈاکٹر کمال نے جموں وکشمیر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ یاتریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے دیا جائے وہیں مسافروں کو بلا کسی روک ٹوک کے چلنے پھرنے کی اجازت دی جائے۔ Dr Sheikh Mustafa Kamal statement

سیکورٹی کے نام پر مقامی آبادی کو پریشان نہ کیا جائے: نیشنل کانفرنس
سیکورٹی کے نام پر مقامی آبادی کو پریشان نہ کیا جائے: نیشنل کانفرنس

سرینگر: نیشنل کانفرنس نے حکومت کی طرف سے امرناتھ یاتریوں کی آمد کے پیش نظر شاہ پر ہر قسم کے ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بند رکھنے اور یاترا کے روٹ میں آنے والی دکانوں کو بند رکھنے کے تانا شاہ احکامات کو فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔National Conference on Amarnath Yatra

پارٹی کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیج مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کشمیر میں یاترا دہائیوں سے جاری ہے یہاں تک کہ 90 کے پر تشدد دور میں بھی یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی گئی۔ لیکن رواں برس جس طرح سیکورٹی کے نام پر مقامی لوگوں کا قافیہ تنگ کرکے رکھ دیا گیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہمیشہ یاتریوں کا خیرمقدم کیا ہے اور کشمیر ہی ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے یاتریوں کو احساس تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ ہر ایک سہولیات دستیاب رکھنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ NC asks govt to ensure hassle free food supply chains



ڈاکٹر کمال نے کہا کہ یاترا سڑکوں پر کسی قسم کے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہ دینے سے ملازمین، طلباء، مریضوں اور دیگر مسافروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ حکومت اس طرح کے اقدام سے کشمیریوں کو کیا باور کرانی چاہتی ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر کمال نے جموں وکشمیر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ یاتریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے دیا جائے وہیں مسافروں کو بلا کسی روک ٹوک کے چلنے پھرنے کی اجازت دی جائے۔ Dr Sheikh Mustafa Kamal statement


یہ بھی پڑھیں : Mehbooba on Amarnath Yatra: یاترا کے نام پر عوام کو تنگ نہ کیا جائے، محبوبہ مفتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.