ETV Bharat / state

After Two Days Flights ops Resume at Srinagar Airport: دو دن بعد سرینگر فضائی اڈے پر پروازیں بحال

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 5:41 PM IST

وادیٔ کشمیر میں دو روز سے ہورہی بھاری برفباری کے بعد سرینگر ایئرپورٹ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے Flights resumed at Srinagar airport after two days ۔ محکمۂ موسمیات Jammu and Kashmir Meteorological Department کے مطابق آئندہ 16 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

Srinagar Airport
Srinagar Airport

وادی کشمیر میں دو روز سے ہو رہی برفباری کے بعد سرینگر فضائی اڈے پر آج پروازیں بحال کر دی گئی ہیں Flights resumed at Srinagar airport after two days اور دس بجے پہلا پرواز ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ویڈیو دیکھیے۔
سرینگر ایئرپورٹ کے انتظامیہ Srinagar Airport Administration کا کہنا ہے کہ فضائی اڈے کی رن وے پر پھسلن اور حد نگاہ کے باعث پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ حکام کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران 134 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کو مختلف فلائٹس سے ان کے سفر کو یقینی بنائے جائے گا۔
Srinagar Airport
سرینگر ایئرپورٹ کے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ
واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ دو روز سے بھاری برفباری کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر رہی، جس کی وجہ سے وادی کا زمینی اور ہوائی رابطہ بیرونی ریاستوں سے منقطع رہا۔ تاہم محکمۂ موسمیات کے مطابق آج صبح سے موسم میں بہتری ہوئی ہے۔ جس سے شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہونے کا امکان ہے۔


مزید پڑھیں:


محکمۂ موسمیات Jammu and Kashmir Meteorological Department کے مطابق 16 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.