ETV Bharat / state

Highway Restored For Traffic سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک بحال

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 5:09 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر رام بن ضلع کے مہیاڑ سے کیفٹیریا موڑ تک موسلادھار بارشوں کے دوران چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد ٹریفک کو بند کر دیا گیا تھا۔ Srinagar Jammu National Highway

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال
سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

رام بن: سرینگر جموں قومی شاہراہ کو ہفتہ کی دوپہر ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بحال کر دیا گیا۔ وادی کشمیر کو صوبہ جموں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں موسلا دھار بارشوں کے دوران چٹانے کھسکنے اور مٹی کے تودے گرنے کے بعد شاہراہ کر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ Srinagar Jammu Highway Restored for Traffic

سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال

ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر رام بن ضلع کے مہیاڑ سے کیفٹیریا موڑ تک موسلادھار بارشوں کے دوران چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گر نے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ عہدیدار نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کرنے کے لئے مشینری اور عملہ کو کام پر لگا کر ہفتہ کی دوپہر شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔ Sgr Jmu National Highway restored for Traffic

حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو ہی آگے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ وادی کشمیر کے جموں کی جانب جا رہی گاڑیوں کو قاضی گنڈ جبکہ جموں سے سرینگر آ رہی گاڑیوں کو قاضی گنڈ میں ہی روکا جا رہا ہے۔ ٹریفک حکام نے عوام سے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک محکمہ سے رجوع کرنے کی تلقین کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.