ETV Bharat / state

Rajouri Encounter تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری، اضافی اہلکاروں کی تعیناتی

author img

By

Published : May 7, 2023, 12:22 PM IST

ضلع راجوری کے کنڈی علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسرے روز بھی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ search operation in Rajouri

Rajouri Encounter
تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری، اضافی اہلکاروں کی تعیناتی

جموں: جموں و کشمیر کے راجوری کے جنگلی علاقے میں تیسرے روز بھی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہا جب کہ فوج نے مزید علاقوں بھی کو محاصرے میں لے لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے جب کہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے پر نظر گزر رکھی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق راجوری کے کنڈی علاقے میں تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران مزید علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے۔ فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہفتے کے روز راجوری کے جنگلاتی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین آمنا سامنا ہوا تھا اور اس کے بعد گولیوں کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق علاقے میں موسمی صورتحال کافی خراب ہے لیکن اس کے باوجود بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مفرور عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کی خاطر فضائیہ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔ فوجی آفیسر نے بتایا کہ اضافی فوجی دستوں کی مدد سے جنگلاتی علاقے میں تین دائروں والی سکیورٹی تعینات کی گئی ہے اور یہ کہ آپریشن میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ دریں اثنا دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن کے بیچ ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ راجوری، پونچھ میں ایل او سی پر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تاکہ امکانی حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Rajouri راجوری تصادم میں پانچ فوجی جوان ہلاک، انٹرنیٹ خدمات معطل

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں جب کہ اہم شاہراوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے جہاں پرہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ بتادیں کہ فوج کے مطابق راجوری کے کنڈی علاقے میں جمعہ کو عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ فوجی جوان ہلاک جب کہ ایک افسر شدید زخمی ہوا تھا۔ یہاں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز راجوری اور پونچھ اضلاع کی سکیورٹی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.