ETV Bharat / state

Rajouri Encounter Update وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے راجوری آپریشن میں مصروف جوانوں کے ساتھ بات چیت کی

author img

By

Published : May 6, 2023, 7:26 PM IST

سرحدی ضلع راجوری کے کنڈی جنگل علاقے میں جمعے سے جاری تصادم آرائی کے دوران پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ ایک میجر شدید زخمی ہوا ہے۔ وہیں فوج کے مطابق اس اںکاؤنٹر میں ایک جنگجو کو مارا گیا جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔

Rajnath Singh interacts with soldiers at Rajouri Army Base Camp after recent attack
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجوری آپریشن میں مصروف جوانوں کے ساتھ بات چیت کی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجوری آپریشن میں مصروف جوانوں کے ساتھ بات چیت کی

راجوری: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز راجوری اور پونچھ اضلاع کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بتادیں کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں اکتوبر 2021 سے اب تک آٹھ حملوں میں 26 فوجی اہلکاروں سمیت 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ جموں میں مختصر قیام کے بعد راجوری میں ایس آف سپیڈس ڈویژن کے ہیڈکوارٹر پر پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ موصوف وزیر دفاع نے کنڈی جنگجوئوں کے خلاف جاری آپریشن میں مصروف فوجی جوانوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی سربراہ پہلے ہی دلی سے جموں پہنچے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی، وائٹ نائیٹس کور کے کمانڈر اور صوبائی کمشنر جموں بھی راجناتھ سنگھ کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی نے جائے انکاؤنٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں 'آپریشن ترینترا' کے گراؤنڈ کمانڈروں نے آپریشن کے بارے میں بریف کیا۔

مزید پڑھیں: Rajouri Encounter فوجی جوان نیلم سنگھ کی لاش ان کے آبائی گاؤں لائی گئی

بتادیں کہ زائد از ایک دہائی قبل ملیٹنسی سے پاک قرار دئے جانے والے صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع گذشتہ 18 مہینوں کے دوران کئی حملوں سے لرز اٹھے۔راجوری کے کنڈی علاقے میں پانچ فوجی جوانوں کی ہلاکت سال رواں کا تیسرا بڑا واقعہ ہے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب پونچھ کے بھاٹا دوریاں علاقے میں جنگجوئوں کی طرف سے ایک فوجی ٹرک پر حملے کے بعد پندرہ دنوں سے کامبنگ آپریشن جاری ہے۔20 اپریل کو کئے جانے والے اس حملے میں پانچ فوجی جوان از جان ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق اس واقعے کے پیش نظر زائد از ڈھائی سو افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.