ETV Bharat / state

Leopard Captured in Pulwama پُلوامہ میں محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ نے تیندوہ کو پکڑ لیا

author img

By

Published : Dec 16, 2022, 3:38 PM IST

ضلع پلوامہ کے لوگوں اور محمکہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں نے جال بچھا کر تیندوے کو قابو میں کرلیا۔ تیندوہ پکڑے جانے کے بعد لوگوں نے محمکہ کی کافی مدد کی جبکہ بعد میں اس تیندوے کو بے ہوشی کا انجکشن لگا کر اسے ہرپورہ وائلڈ لائف سینچری میں منتقل کر دیا گیا۔The leopard was caught by the forest department staff in Pulwama

تیندوہ
تیندوہ

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں سے آج صبح سے ہی تیندوے کے دکھائی دینے کی خبریں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد ان علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا، جبکہ عام لوگ گھروں کے اندر ہی بیٹھنے کو ترجیح دے رہے تھے۔ وہیں آج صبح ضلع پلوامہ کے راج محل علاقے میں آج صبح ایک تیندوہ درخت پر بیٹھا نظر آیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس تیندوے کو درخت سے اترنے پر مجبور کیا اور اس کو قابو میں کرنے کے لئے اس کا پیچھا کیا۔ تاہم تیندوہ باغات سے بھاگ کر آریکام علاقے میں پہنچ گیا۔The leopard was caught by the forest department staff in Pulwama

تیندوہ


مقامی لوگوں اور محمکہ جنگلات کے عہدیداروں نے جال بچھاکر تیندوہ کو قابو میں کرلیا۔ تیندوہ کو قابو کرنے میں مقامی لوگوں نے محمکہ کی کافی مدد کی۔جبکہ بعد میں اس تیندوہ کو بے ہوشی کا انجکشن لگایا گیا جس کے بعد اسے ہرپورہ وائلڈ لائف سینچری میں منتقل کر دیا گیا۔

اس ضمن میں محمکہ کے ایک افسر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہمیں ان علاقوں سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ان علاقوں میں تیندوہ کے پائے جانے کی خبر موصول ہوئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا مقامی لوگوں کی مدد سے ہم نے اس کو جلدی ہی قابو میں کرلیا جس کے لئے انہوں نے علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: گاندربل: محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کے عملے نے تیندوہ کو پکڑ لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.