ETV Bharat / state

Free Medical Camp in Tral: نجی اسپتال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ

author img

By

Published : Jul 25, 2022, 3:41 PM IST

طبی کیمپ کے منتظم ڈاکٹر پرویز احمد صوفی نے بتایا کہ ’’مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ عوام کو متعدد بیماریوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی Pvt Hospital Organised Free Medical Camp تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہوسکے۔‘‘

نجی اسپتال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
نجی اسپتال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پلوامہ: خانقاہ فیض پناہ ترال کے احاطے میں پیر کو ایک مقامی نجی اسپتال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Pvt Hospital Organised Free Medical Camp میڈیکل کیمپ میں آئے درجنوں مرد و خواتین کا علاج و معالجہ کرنے کے علاوہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ کیمپ میں آئے لوگوں کو مختلف بیماریوں سے متعلق جانکاری بھی فراہم کی گئی۔

نجی اسپتال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مقامی باشندوں نے نجی اسپتال کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے مریضوں کو بڑی حد تک فائدہ ملا ہے اور اس قسم کے کیمپ مستقبل میں بھی جارے رہنے چاہیے۔ Free Medical Camp in Tral میڈیا سے بات کرتے ہوئے اجالا ساجینس کشمیر نام کے نجی اسپتال کے ایک عہدیدار اور طبی کیمپ کے منتظم ڈاکٹر پرویز احمد صوفی نے بتایا کہ ’’مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ عوام کو متعدد بیماریوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہوسکے۔‘‘ ڈاکٹر پرویز نے مزید بتایا کہ اس قسم کے مفت میڈیکل کیمپ مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.