ETV Bharat / state

National Panchayati Raj Day 2022: پلوامہ میں یوم قومی پنچایت راج منایا گیا

author img

By

Published : Apr 24, 2022, 4:27 PM IST

ہر سال 24 اپریل کو پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے قومی پنچایتی راج (NPRD) کے طور پر منایا جاتا ہے، تاکہ ملک میں پنچایتی راج نظام کو دی گئی آئینی حیثیت کا جشن منایا جا سکے۔National Panchayati Raj Day 2022

پلوامہ میں یوم قومی پنچایت راج منایا گیا
پلوامہ میں یوم قومی پنچایت راج منایا گیا

یوم قومی پنچایتی راج گرام سبھاوں کے بارے میں بیداری کے لیے منایا جاتا ہے، آئین کے ذریعے دیہی علاقوں کے لیے مقامی خود حکومتوں کے اداروں اور ان کے کردار، ذمہ داریوں، کامیابیوں، خدشات، قراردادوں وغیرہ کے بارے میں بھی آگاہی پیدا کی جاتی ہے۔ یہ دن ضلع بھر میں سرکاری تقریبات اور پروگرام کے سلسلے میں منایا جاتا ہے۔National Panchayati Raj Day 2022

پلوامہ میں یوم قومی پنچایت راج منایا گیا

وزیراعظم نریندر مودی جموں و کشمیر کے سانبا ضلع کے تحت پلی گرام پنچایت میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے 30,000 سے زیادہ پنچایتی راج انسٹی ٹیوشن (پی آر آئی) کے ممبران کے ایک اجتماعی جلسے سے خطاب کیا۔ جبکہ مودی کے خطاب کے لیے ملک بھر کے پی آر آئیز کو عملی طور پر جوڑا گیا تھا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ضلع پلوامہ میں ضلع پنچایت کیٹیگری کے تحت دین دیال اپادھیائے پنچایت سشکتیکرن پراسکر (DDUPSP) حاصل کیا ہے۔ جو حکومت ہند کی وزارت پنچایتی راج کی طرف سے دیا گیا ہے۔ خدمات اور عوامی سامان کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ان کے اچھے کام کے اعتراف میں پنچایتوں کی ترغیب دینے کی اسکیم کے تحت بلاک شادی مرگ بلاک پنچایت زمرہ کے تحت وزارت کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ باضابطہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں منائے جانے والے قومی پنچایت راج دیوس 2022 کے موقع پر پیش کیا۔ بھارت میں پنچایتی راج تین سطحوں پر مشتمل ہے، بشمول گاؤں کی سطح پر گرام پنچایت، درمیانی سطح پر بلاک پنچایت یا پنچایت سمیتی اور ضلعی سطح پر ضلع پنچایت اسی طرح کی تقریبات ضلع بھر میں بھی منعقد کی گئیں۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز ، اے سی آر پلوامہ کے علاوہ لائن ڈپارٹمنٹس، پی آر آئی اور عوام کی بڑی تعداد نے موجود تھی۔

دریں اثناء ڈی سی نے اس کارنامے سے وابستہ متعلقہ ذمہ داران کو سراہتے ہوئے کہا کہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ضلع دیگر شعبوں میں بھی چمکے۔ وہیں اس موقع پر مختلف محکموں کی جانب سے عوام کے لیے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ اس موقع پر محمکہ کھیل کود نے ضلع کے محتلف اسکولوں میں کھیل کود کا سامنا تقسیم کیا۔ وہی اس موقع پر کھیل مقابلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi To Visit J&K: وزیر اعظم مودی کا آج جموں دورہ


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.