ETV Bharat / state

World Senior Citizen Day: ’بزرگوں کے نفسیات کا خیال رکھنا از حد ضروری‘

author img

By

Published : Aug 22, 2023, 2:23 PM IST

بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر معمر شہریوں کے حقوق کے حوالہ سے تقاریب، سیمنارز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

Senior citizen day
Senior citizen day

بزرگوں کے نفسیات کا خیال رکھنا از حد ضروری

پلوامہ (جموں کشمیر): ہر سال 21 اگست کو بزرگ شہریوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ جہاں اس روز کی مناسبت سے تقاریب اور سیمنارز کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اس ضمن میں محکمہ صحت، محکمہ آیوش کی جانب سے آگاہی پروگرامز کا بھی انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ محکمہ آیوش کے میڈیکل افسر، ڈاکٹر محمد الطاف، نے اس دن کے حوالہ سے میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا: ’’بزرگ شہریوں کا علمی دن صرف منانا مقصد نہیں بلکہ معمر شہریوں کے حقوق ادا کرنے سے ان کا حق ادا کیا جا سکتا ہے۔‘‘

ڈاکٹر الطاف کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے اہلکاروں پر ان بزرگوں کے حوالے سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں جبکہ شہریوں کو بھی بزرگوں کی دیکھ بھال کے تئیں اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم سب کو بزرگ شہریوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، جو انہوں نے اپنی زندگی میں کام انجام دئے ہوتے ہیں وہ قابل ستائش ہیں، اور بزرگ شہریوں کے ماضی کا تذکرہ اس انداز میں ہرگز نہیں کیا جانا چاہئے جس سے ان کی دل آزاری ہو۔‘‘ ڈاکٹر الطاف کا کہنا ہے کہ جسمانی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں کے نفسیات کو سمجھ کر ان سے حسن سلوک اور خیر سگالی کا معاملہ کیا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں: ادھمپور: عالمی یومِ بزرگ شہری کے موقع پر وہیل چیئر کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ ’’محکمہ آیوش بھی ان (بزرگ شہریوں) کے صحت کی دیکھ بھال کے لئے ہر طرح کی مدد کے لیے پیش پیش رہتا ہے، جبکہ انہیں سبھی اقسام کی ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ عمر پیری میں مختلف امراض اور کمزوریاں نمودار ہوتی ہیں اور اس حوالہ سے بزرگ شہریوں کو محکمہ آیوش کی جانب سے معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.