ETV Bharat / state

Ratnipora Pulwama Train Halt Station: رتنی پورہ، پلوامہ میں ٹرین ہالٹ اسٹیشن کا افتتاح

author img

By

Published : May 8, 2023, 2:09 PM IST

ریلوے حکام کی جانب سے ضلع پلوامہ کے رتنی پورہ علاقے میں لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے ایک ہالٹ اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔ ہالٹ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب میں مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی۔

a
a

رتنی پورہ، پلوامہ میں ٹرین ہالٹ اسٹیشن کا افتتاح

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رتنی پورہ علاقے کے باشندوں نے ریلوے حکام سے علاقے میں ایک (ٹرین) ہالٹ سٹیشن قائم کیے جانے کی مانگ کی تھی۔ ہالٹ اسٹیشن کی مانگ علاقے کے لوگ سال 2017 کر رہے تھے۔ ریلوے حکام نے رتنی پورہ، پلوامہ میں ہالٹ اسٹیشن قائم کرکے عوام کے نام وقف کر دیا جس سے علاقے کے باشندوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

ہالٹ اسٹیشن کا افتتاح ریلوے کے چیف ایریا منیجر، ثاقب احمد، نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر رتنی پورہ سمیت ملحقہ دیہات کے باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی باشندوں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اس علاقے کی دیرینہ مانگ تھی کہ یہاں ایک ہالٹ سٹیشن قائم کیا جائے، جسے آج ریلوے حکام نے پورا کیا۔‘‘ ہالٹ اسٹیشن کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے ’’لوگوں کے ساتھ تعاون کرکے عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا‘‘ کرنے پر حکومت، ریلوے انتظامیہ کی ستائش کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے میں ہالٹ اسٹیشن نہ ہونے کے سبب رتنی پورہ اور اس کے ملحقہ دیہات میں رہائش پذیر لوگوں کو سخت مشکلات پیش آتی تھیں تاہم اب لوگ بآسانی ٹرین سے سفر کرکے مختلف مقامات پر جا سکتے ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ ہالٹ اسٹیشن سے مختلف کالجز، یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبہ اور مختلف اضلاع میں کام، تجارت کرنے والے افراد کو سفر میں کافی راحت ملے گی اور وہ ٹریفک جام سے بچ کر انتہائی قلیل وقت میں اپنے اپنے مقامات پر پہنچ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: میٹرو ریل سروس کی تعمیر محض ایک اعلان

لوگوں نے بتایا کہ ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم اور اب ریلوے حکام نے یہاں ہالٹ اسٹیشن قائم کیا ہے جس سے لوگ راست ٹرین سے سفر کر پائیں گے۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ رتنی پورہ ہالٹ اسٹیشن سے قریب بیس دیہات مسفید ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.