ETV Bharat / state

Disease spread in apple orchards : موسم کی تبدیلی سے سیب کے باغات کو نقصان ، کسان پریشان

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 9:04 AM IST

Updated : Jul 2, 2022, 1:20 PM IST

رواں سال مارچ اور اپریل کے ماہ میں موسم خشک رہنے کی وجہ سے سیب کی فصل کو کوئی نقصان نہیں ہو تھا اور امسال سیب کی فصل کافی اچھی تھی۔ تاہم پچھلے ایک ماہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ Climate change in Kashmir

موسم کی تبدیلی سے سیب کے باغات کو نقصان ، کسان پریشان
موسم کی تبدیلی سے سیب کے باغات کو نقصان ، کسان پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں رواں سال موسم کی تبدیلی کے وجہ سے باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے جس سے کسان کافی پریشان نظر آ رہے ہیں۔ وہیں دھان کی فصل اور سیب کے باغات کو بھی خطرہ لاحق ہے۔اگرچہ رواں سال سیب کی فصل کافی اچھی ہوئی ہے وہیں موسم میں تبدیلی کی وجہ سے باغات کو نقصان ہورہا ہے۔وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی سیب کے درخت کے پتے پیلے پڑنے اور درخت سے سیب گر نے لگے ہیں، جس کی وجہ سے کسان تشویش میں مبتلا ہیں۔ ۔Disease in apple Orchards

موسم کی تبدیلی سے سیب کے باغات کو نقصان ، کسان پریشان

رواں سال مارچ اور اپریل کے ماہ میں موسم خشک رہنے کی وجہ سے سیب کی فصل کو کوئی نقصان نہیں ہوا تھا اور امسال سیب کی فصل کافی اچھی رہی۔ تاہم گذشتہ ایک ماہ کے دوران موسم کی تبدیلی کی وجہ سے باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ وادی میں کچھ روز قبل سیلابی صورتحال رہی اور درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی تاہم اچانک درجہ حرارت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے سیب کی فصل کو نقصان پہنچا۔Kashmir apple farmers struggle against climate change

اس ضمن میں کسانوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال سیب کی فصل کافی اچھی ہوئی تھی اور ہم امید لگائے تھے کہ رواں سال ہمیں فصل کی کافی اچھی قیمت ملے گی۔ تاہم اچانک ہمارے باغوں میں پتی پیلے پڑگئے اور سیب گرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مناسب انداز میں ادویات کا چھڑکاؤ کیا اور فصل کو محفوظ رکھنے کےلیے کثیر رقم خرچ کی ہے۔ Disease in apple Orchards



اس ضمن میں باغبانی کے افسر نثار احمد نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مناسب انداز میں ادویات کا استعمال کرتے ہوئے فصل کو بچایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Erratic weather badly affected Crops: خراب موسمی حالات سےباغبانی و زرعی پیداوار بری طرح متاثر

Last Updated : Jul 2, 2022, 1:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.